20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ملک سمیت کئی ممالک میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، کافی دیر تک ہلتی رہی زمین

:
Earthquake

نئی دہلی، 21 مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔

دہلی این سی آر سمیت پورے شمالی ہند میں تیز زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ری ایکٹراسکیل پر اس کی شدت6.6  ماپی گئی ۔اطلاع کے مطابق  زلزلہ کا مرکزافغانستان کے فیض آباد میں تھا۔ اس کے علاوہ زلزلہ کے جھٹکے  پاکستان کے اسلام آباد، لاہور اور پشاور اور ترکمانستان، قزاقستان، پاکستان، تازقستان، ازبکستان، چین، افغانستان اور کرغستان میں محسوس کئے گئے۔ محکمہ سیسمولوجی کے مطابق رات 10:17 بجے کالافگن، افغانستان سے 90 کلومیٹر کی دوری پر یہ جھٹکے  محسوس کئے گئے۔

زلزلہ کے جھٹکے محسوس کرتے ہی چاروں طرف افراتفری مچ گیا دہلی اور این سی آر میں لوگ اپنے  گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ اتنا تیز تھا کہ لوگ کافی دہشت میں تھے۔ 

کیا کریں یا نہ کریں؟

زلزلہ کے دوران جتنا ہوسکے محفوظ رہیں۔ دھیان رکھیں کہ کچھ زلزلہ حقیقت میں زلزلے سے پہلے کے جھٹکے ہوتے ہیں اور بڑا زلزلہ کچھ دیر میں آسکتا ہے۔ اپنی ہلچل ایک دم کم کردیں اور نزدیکی محفوظ مقامات پر پہنچیں۔ تب تک گھر کے اندر رہیں جب تک زلزلہ بند نہ ہوجائے۔ اور آپ مطمئن ہوجائیں کہ باہر نکلنا محفوظ ہے۔

Related posts

بے روزگاروں کیلئے منعقد روزگار میلہ میں نوکر ی پاکر کھل اٹھے نوجوانوں کے چہرے

Hamari Duniya

عامر خان اور نانا پاٹیکر کا دیسی اوتار وائرل

Hamari Duniya

BJP membership campaign workshop بی جے پی ممبرشپ مہم 2024 :تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد

Hamari Duniya