20.1 C
Delhi
January 24, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

BJP membership campaign workshop بی جے پی ممبرشپ مہم 2024 :تیس ہزاری کورٹ میں ممبر شپ مہم ورکشاپ کا انعقاد

BJP membership campaign workshop

BJP membership campaign workshop

 نئی دہلی، یکم ستمبر۔  اقلیتی مورچہ نے بھی 2 ستمبر سے شروع ہونے والی بی جے پی کی رکنیت سازی مہم 2024 کے لیے اپنی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اقلیتی مورچہ کا ہدف 50 لاکھ ممبران بنانا ہے۔ اسی سلسلے میں مورچہ نے ہفتہ کی شام تیس ہزاری کورٹ میں اقلیتی وکلاءکے ساتھ ایک رکنیت سازی مہم ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت ایڈوکیٹ ذیشان نے کی جبکہ ورکشاپ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے قومی صدر جمال صدیقی نے رہنمائی کی۔ اس موقع پر دہلی کے ریاستی صدر انیس عباسی سمیت اقلیتی وکلائ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

BJP membership campaign workshop

اس موقع پر قومی صدر جمال صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ قومی سطح پر ممبر سازی مہم کا آغاز 2 ستمبر سے کیا جائے گا۔ جس کے دوران 2 ستمبر کو شام 5 بجے پارٹی صدر جے پی نڈا خود وزیر اعظم نریندر مودی کو ممبر بنا کر اس مہم کا آغاز کریں گے۔ مہم آج 2 ستمبر سے شروع ہو کر 10 نومبر تک جاری رہے گی۔ مورچہ دو مرحلوں میں بنیادی قومی رکنیت مہم چلائے گا۔ پہلے مرحلے کے تحت یہ مہم 2 ستمبر سے 25 ستمبر تک اور دوسرے مرحلے کے تحت یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک چلائی جائے گی۔ اقلیتی مورچہ کا ملک بھر میں 50 لاکھ ممبر بننے کا ہدف ہے۔ بی جے پی کا رکن بننے کے لیے ٹول فری نمبر 8800002024 جاری کیا گیا ہےجس پر کوئی مسڈ کال دے کر بی جے پی کا ممبر بن سکتا ہے۔

BJP membership campaign workshop

ملک میں کوئی بھی شخص چار جہتوں کے ذریعے پارٹی کی رکنیت لے سکتا ہے۔مس کال کے ذریعےکیو آر کوڈ کے ذریعے، نمو ایپ کے ذریعے اور بی جے پی کی ویب سائٹ (بی جے پی ڈاٹ او آر جی) کے ذریعے۔انہوں نے بتایا کہ اقلیتی مورچہ صوفی برادری کے پاس بھی جائے گا اور ارکان کی بھرتی کرے گاجس کے لیے 14000 صوفی سماواد کی ٹیم کام کرے گی۔ اسی طرح ”شکریہ مودی جی“ مہم سے وابستہ 22 لاکھ اقلیتی بہنیں اور ”مودی مترا“ بھی اس مہم میں شامل ہوں گی۔ اس کے علاوہ ملک بھر کے 24 ہزار منڈل، ریاستی اور ضلع سطح کے عہدیداروں میں سے ہر ایک کو 100 ممبر بننے کا ہدف دیا گیا ہے۔ وہ ٹارگٹ پورا کرنے کے بعد ہی دوبارہ افسر بنے گا۔ 

Related posts

پریس کلب آف انڈیا کے انتخابات میں گوتم لہری پینل نے پھر لہرایا جیت کا پرچم

Hamari Duniya

لیونل میسی نے کردیا بڑا اعلان،آخری ہوگا قطر فیفا ورلڈکپ

Hamari Duniya

سعودی عرب نے فلسطین کی مقبوضہ سرزمین میں آبادکاری پر اسرائیل کو تاکید کی

Hamari Duniya