October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News صحت

شاندار کامیابی، میڈیکل ٹورازم میں دنیا بھر میں یہ ہے بھارت کا مقام

Medical Tourism

Medical-Tourism-India-India

نئی دہلی ، 21 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستان میڈیکل ٹورازم کے میدان میں دنیا میں 10 ویں نمبر پر ہے۔ میڈیکل ٹورزم ایسوسی ایشن نے ہندوستان کو میڈیکل ٹورازم انڈیکس (ایم ٹی آئی) 2020-2021 میں دنیا کے 46 مقامات میں 10 ویں مقام پر رکھا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق طبی مقاصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی آمد 2020 میں 1.83 لاکھ سے بڑھ کر 2021 میں 3.04 لاکھ ہو گئی ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ جانکاری دی۔ معلومات کے مطابق، ملک میں طبی سیاحت کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ ، وزارت سیاحت نے 2022 میں میڈیکل اینڈ ویلنس ٹورازم کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا ہے۔

اس کے تحت، ہندوستان کو فلاح و بہبود کی منزل کے طور پر ترقی دینا ، طبی اور فلاح و بہبود کی سیاحت کے لیے ماحولیاتی نظام کو مضبوط کرنا ، آن لائن میڈیکل ویلیو ٹریول (ایم وی ٹی) پورٹل قائم کرکے ڈیجیٹلائزیشن کو فعال کرنا، طبی قدر کے سفر کو فروغ دینا ، ویل نیس ٹورازم کی سیاحت کو فروغ دینا شامل ہے۔

Related posts

تعداد ازدواج سے متعلق عرضیوں پر سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Hamari Duniya

سنگھی یوٹیوبر اور مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والا منیش کشیپ کے خلاف بہار پولس کی سخت کارروائی

Hamari Duniya

خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں سابق ایم پی سندیپ دکشت کاچادر پیش کریں گے طارق صدیقی

Hamari Duniya