22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

امام بخاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی بے بنیادخبریں پھیلانا ناقابل برداشت:طارق صدیقی

Tariq Siddiqui

نئی دہلی،17مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی مائنارٹیز ویلفیئر فیڈریشن کے چیئر مین طارق صدیقی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ دنوں جامع مسجد کے گیٹ نمبر ایک پر بیت الخلا کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا جس میں جامع مسجد کے شاہی امام مولانا سید احمد بخاری اور رکن پارلیمنٹ ہر ش وردھن نے شرکت کی تھی جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر امام بخاری کے خلاف طوفان بد تمیزی مچا ہوا ہے اور جھوٹی خبر پھیلائی جارہی ہے کہ کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں جو لوگ ایسا کررہے ہیں ہم ان کی الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی ایسا دیکھنے میں آتا ہے کہ جب کوئی مذہبی رہنما حکومت کے کسی ایم ایل اے یا ایم پی سے ملتا ہے یا کسی سیاسی پروگرام میں شریک ہوتا ہے تو کچھ لوگ جو سماج میں نفرت میں کا زہر بوتے ہیں اسے غلط طریقہ سے سوشل میڈیا پر وائرل کرکے اس کی شخصیت کو مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں یہی شاہی امام کے ساتھ بھی ہوا۔
انہوں نے کہا کہ امام بخاری ہمیشہ مسلم مسائل کو حکومت کے سامنے رکھتے ہیں جس کی وضاحت انہوں نے بھی کی ہے اور مسلمانوں کے لئے ہر محاذ پر کھڑے نظر آتے ہیں ایسے میں ےہ کہنا کہ وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے ہیں بہت ہی گھٹیا حرکت ہے او ر ےہ کام حاسدین ہی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں بھائی چارہ کو پارہ پارہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس وقت ملک کو اس کی بہت ہی ضرورت ہے ۔سنگ بنیاد کی ویڈیوکو ےہ کہہ کر شیئر کرنا کہ امام بخاری بی جے پی میں شامل ہورہے ہیں ناقابل برداشت عمل ہے جس نے بھی ےہ حرکت کی ہے اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے۔

Related posts

جمعیۃ علماء کی سو سالہ خدمات سے اس وطن میں ملت اسلامیہ کا وقار بلند ہوا ہے: مولانا حکیم الدین قاسمی ، ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند

Hamari Duniya

بھارت کی خاندانی منصوبہ بندی کا سفر : ہمارے فیصلہ کن لمحات اور مستقبل میں پیش آنے والی چنوتیوں کی خاکہ بندی

Hamari Duniya

فساد اور بلڈوزر متاثرین کے نام وقف، میوات میں’ ظفر الدین نگر کالونی‘ کا افتتاح

Hamari Duniya