33.7 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں متحدہ عرب امارات

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک اور معاہدہ طے پاگیا

Israel-UAE

دبئی،18مارچ:اسرائیل اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان سائبر خطرات سے تحفظ کیلئے معاہدہ ہوگیا۔یہ معاہدہ اسرائیلی سائبر انٹیلیجنس کمپنی اور یو اے ای کی ٹیلی کام کمپنی کے مابین ہوا ہے۔

دبئی کے نام بہت بڑی کامیابی، ان معاملوں میں دنیا بھر میں بنا نمبر ون شہر

اسرائیلی کمپنی سائبر حملوں کو ٹریک کرنے، ان کی نشاندہی کرنے اور سرکاری اور نجی اداروں کو ممکنہ سائبر حملوں کیلئے الرٹ جاری کرتی ہے۔تین سالہ معاہدے کے تحت اماراتی کمپنی اسرائیل سے سائبر حملوں کے متعلق فوری معلومات کے تبادلے اور اپنے انفرااسٹرکچر کو سائبر حملوں سے بچانے کیلئے پلیٹ فارم تشکیل دے گی۔یو اے ای کو معلومات لیک ہونے اور آن لائن فراڈ جیسے خطرات کا سامنا ہے۔

فلسطینیوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر امارات اسرائیل پر برہم

خیال رہے کہ دسمبر 2022 میں مراکش، بحرین، امارات اور اسرائیل کی سائبر ایجنسیز کے سربراہان نے مشترکہ سائبر دفاعی پلیٹ فارم قائم کرنے کے حوالے سے بحرین میں پہلی بار ملاقات کی تھی۔

Related posts

اچانک کیوں ابال مارنے لگاچچا بھتیجے کا مودی پریم،مہاراشٹر کی سیاست میں ہنگامہ

Hamari Duniya

آنجہانی کانگریس لیڈر رام بابو شرما کی 14ویں برسی پر خراج عقیدت

Hamari Duniya

بے رحم بیٹے نے بیلچے سے باپ کی گردن اڑائی۔

شاملی ضلع کے چوسانہ تھانہ علاقے کے گاؤں بلہ مزرعہ میں آج صبح تقریباً 10 بجے بیٹے نے اپنے ہی والد امام مسجد کو قریبی باغ میں بیلچے سے کاٹ کر قتل کر دیا:

Hamari Duniya