August 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

چین کی کوششیں رنگ لائیں، دوروایتی دشمن ممالک دوست بننے کیلئے راضی ہوگئے!۔

Saudi Arab-Iran

بیجنگ،11مارچ(ہ س)۔
چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب نے تعلقات بحال اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر اتفاق کرلیا ہےاور اس ضمن میں باضابطہ معاہدہ طے پاگیاہے۔جس کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام اورعدم مداخلت کی پالیسی پرکاربندرہیں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر شی جن پنگ کی کوششوں سے ایران اور سعودی عرب کے حکام کے مابین 6 سے 10 مارچ مذاکرات ہوئے تھے۔بیجنگ میں سعودی عرب، ایران اور چین کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق تہران اور ریاض نے اتفاق کرلیا ہے کہ آپس میں سفارتی تعلقات اور اپنے سفارت خانے اور مشنز دو مہینوں سے پہلے بحال کردیں گے۔دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے دوران باضابطہ ایک تقریب میں ایران، سعودی عرب اور چین کے درمیان ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیاجس پر چینی وزیرخارجہ کے بھی دستخط ہیں۔سعودی عرب اور ایران کے درمیان بحال ہوئے رشتے کا کئی ممالک نے خیرمقدم کیا۔امریکہ نے بھی مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔وائٹ ہاو¿س کی قومی سکیورٹی کونسل کے ترجمان نے مزید کہا کہ ’عام طور پر ہم یمن میں جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطٰی میں کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کے لیے کسی بھی طرح کی کوشش کا خیرمقدم کرتے ہیں۔عراق، عمان، ترکی سمیت خلیج تعاون کونسل نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
تینوں ممالک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان کے مطابق سعودی عرب اور ایران دو ماہ کے اندر اپنے سفارتی تعلقات بحال کرنے اور سفارت خانے دوبارہ کھولنے پر راضی ہوگئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں فریقوں نے ریاستوں کی خودمختاری کا احترام کرنے، ان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے اور 2001 میں ان کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا۔مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ریاض اور تہران ریاستوں کی خودمختاری کے احترام اور ان کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کا اعادہ کرتے ہیں۔سعودی عرب، ایران اور چین کے یک مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں طے پانے والے اس معاہدے میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ سفیروں کے تبادلے کا بندوبست کرنے اور باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ملاقات کر رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سفارت کاروں کے تبادلے اور دیگر اقدامات کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خودمختاری کے احترام اور ایک دوسرے کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک نے 17 اپریل 2001 کو طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے پر عمل درآمد پر اتفاق کر لیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک نے 27 مئی 1998 کو طے پاگئے عام معاہدے پر بھی اتفاق کرلیا ہے، جس کا مقصد اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، تکنیکی، سائنسی، ثقافتی، کھیلوں اور نوجوانوں کے امور میں تعلقات کو فروغ دینا تھا۔اپنے مشترکہ بیان میں تینوں ممالک نے علاقائی اور بین الاقوامی امن اور سلامتی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر کوشش بروئے کار لانے پر زور دیا۔اس موقع پر ایران اور سعودی عرب نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بحالی کے لیے کوششوں اور 2021-22 میں مذاکرات کا انعقاد کرنے پر عراق اور عمان کا شکریہ ادا کیا جبکہ رواں مذاکرات کی میزبانی اور معاونت کرنے پر چینی قیادت کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب اور ایران نے 2021-2022 میں دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی پر عراق اور عمان کا شکریہ ادا کیا۔سعودی عرب اور ایران نے ان کامیاب مذاکرات کی میزبانی پر چین کا بھی شکریہ ادا کیا۔

Related posts

اس غیر مسلم اکثریتی ملک میں مسلمانوں کی تعداد میں زبردست اضافہ

Hamari Duniya

اوکھلا پریس کلب کی جانب سے دکانوں اور مکا نوں پر اردو رسم الخط میں تختی اور سائن بورڈ لگانے کی مہم کا افتتاح

دہلی کے جامعہ نگر اوکھلا سےملک گیر سطح پر خرید وفروخت کے مراکز، دفاتر، تعلیمی اداروں اور مساجد اور درگاہوں کے باہر اردو رسم الخط میں تختیاں( بورڈ) لگانے کی مہم کاآغاز۔:

Hamari Duniya

حکومت چلانے میں 90فیصد آبادی کا حصہ صرف دس فیصد ہے،پسماندہ طبقات کے ممبران پارلیمنٹ کو پنجرے میں بند کردیا گیا ہے، راہل گاندھی کا مودی حکومت پر سنسنی خیز الزام

Hamari Duniya