26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

ترکی زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے خود میدان میں اترگئے مولانا محمود مدنی

Maulana Mehmood Madni

نئی دہلی،07مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
جمعیة علماءہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی آج ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے انطاکیہ اورکہرمان مرعش پہنچے ، جہاں انھوں نے ہزاروں کیمپوں میں پناہ گزیں متاثرہ خاندانوں کی دل جوئی کی اور ضرورت مندوں کے درمیان اپنے ہاتھوں فوڈ کٹس تقسیم کئے، یہ عمل الخیر فاﺅنڈیشن کے اشتراک کے انجام دیا گیا۔اس قیامت خیز زلزلہ نے ہزاروں خاندانوں کو نہ صرف اجاڑ دیا ہے ، بلکہ بہت سارے معصوم بچوں سے والدین کاسایہ بھی اٹھ گیا ہے۔ان متاثرین سے ملاقات کے دوران چھوٹے چھوٹے معصوم بچوں کود یکھ کر مولانا مدنی ا?بدیدہ ہوگئے ، انھوں نے بچوں سے بات چیت کی اور انطاکیہ میں ایک بچہ نے مولانا مدنی کے سامنے قرا?ن مجید کا ایک سورہ بھی سنایا۔

Maulana-Mehmood Madani واضح ہو کہ ترکی میں پانچ لاکھ سے زیادہ مکانات یاتو بالکلیہ منہدم ہوگئے ہیں یا ناقابل رہائش حد تک مخدوش ہوگئے ہیں۔تاریخی شہر انطاکیہ جسے سلطان رکن الدین بیبرس نے 1268ءمیں فتح کرکے سلطنت عثمانیہ کا حصہ بنا دیا تھا ، آج بالکلیہ طور سے ویران پڑا ہوا ہے، لوگ مضافات شہر میں کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ ایسے حالات میں یہ ظاہر ہوتا ہے کہ ترکی میں اولین ضرورت لوگوں کو دوبارہ آشیانہ فراہم کرنا ہے۔
ازیں قبل جمعیة علماءہند کے جنرل سکریٹر ی مولانا حکیم الدین قاسمی نے ترکی کے زلزلہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تھا ، اور انھوں نے ضرورت مندوں کے درمیان سخت سردی کے مدنظر ایک ہزار سلیپ گدے تقسیم کیے تھے۔مولانا محمود اسعد مدنی صدر جمعیۃ علمائ  ہند مزید متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کریں گے اور ضروت مندوں کی امداد کے علاوہ ان کی بازآبادکاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گے۔

Related posts

General R.Faiz Hameed پاکستان میں فوج میں اختلاف نمایاں،عمران خان کے قریبی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمیدکے خلاف کارروائی، کورٹ مارشل کا عمل شروع

Hamari Duniya

ملک بھر کی بیشتر ریاستوں میں چلچلاتی دھوپ، لو کے تھپیڑوں اور شدید گرمی نے کیا جینا محال

مسجد مدرسہ اشاعت الاسلام پانی پت روڈ کیرانہ پر میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیل لگا کر را ہگروں کو راحت کی سانس پہنچائی ہے۔:

Hamari Duniya

Unity Job Fair اے ایم پی اور دیگر مذہبی تنظیموں کی طرف سے کیے جانے والے یونٹی جاب فیئر 469 امیدواروں کو منتخب اور شارٹ لسٹ کیا گیا

Hamari Duniya