32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

دیپیکا پادوکون کے نام ایک اور اعزاز

Deepika- Padukon

ممبئی،03مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پادوکون کے نام ایک اور تاریخ رقم ہونے جارہی ہے۔ وہ اس مرتبہ آسکر ایوارڈز کی تقریب میں شرکت کر کے ایوارڈ دیں گی۔ رپورٹ کے مطابق 95 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو امریکی شہر لاس اینجلس میں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق دیپیکا پادوکون بھی اس تقریب میں شرکت کریں گی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر آسکر ایوارڈز میں ایوارڈ دینے والی شخصیات کی فہرست شیئر کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق 95 ویں آسکرایوارڈ کی تقریب میں کئی ہالی ووڈ اداکار بھی ایوارڈز دیں گے۔
اس سے قبل یہ اعزاز پرینکا چوپڑا کو حاصل ہوچکا ہے۔ وہ آسکرایوارڈ میں شرکت کرکے ایوارڈ یافتگان کو ایوارڈ پیش کرچکی ہیں۔ دیپیکا پادکون کو اس سے قبل قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال عالمی کپ میں ٹرافی کی رونمائی کرنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔

Related posts

محض چھ کلومیٹر کی دوری پر ہی مقامی لوگوں کو دینا پڑ رہا ہے ڈیڑھ سو روپے کا ٹول

Hamari Duniya

کپل دیو نے کیوں کہادل چاہ رہا ہے رشبھ پنت ٹھیک ہوجائے تو اسے تھپڑ ماروں

Hamari Duniya

دھند کا شہر: ٹھنڈہ ماحول موسم گرما کی شان، سیاحت کیلئے بہترین مقام

Hamari Duniya