نئی دہلی، 30 دسمبر(ایچ ڈی نیوز)۔
وژن 2026 کی جانب سے انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویشن کر رہے طلبا کو دی جانے والی سالانہ اسکالر شپ کی تجدید کے لیے انٹرویو کا عمل مکمل ہو گیا ہے. انٹرویو کے بعد 184 طلبا کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے.
وژن 2026 گزشتہ پندرہ برس سے اسکالر شپ کی یہ اسکیم چلا رہا ہے، اس میں سماجی علوم اور آرٹس اسٹریم کے طلبا کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ طلبا کو پہلے سال شامل کرنے کے بعد سے ہر سال ان کی تعلیمی کار کردی جانچنے کے بعد فہرست میں شامل کیا جاتا ہے۔ہندوستان کی تیرہ ریاستوں کے طلبا وژن کی اسکالر شپ اسکیم سے فائدہ اٹھا تے ہیں۔
اسکالر شپ شعبے کے پروجیکٹ ہیڈ عبدالکریم نے بتایا کہ اسکالر شپ کی تجدید کے لیے آن لائن اور آف لائن انٹرویو لیے گئے، جس میں 184 طلبا کو نئے تعلیمی سال میں اسکالر شپ کے لیے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ پروفیسر صدیق حسن میموریل اسپیشل اسکالر شپ بھی دی جاتی ہے، جن طلبا کی تعلیمی اہلیت بہت اچھی ہوتی ہے ان کا انتخاب اس میں کیا جاتا ہے. اس کے تحت 6 طلبا پوسٹ گریجویٹ اسکالر شپ کے لیے منتخب ہونے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا اس سال دہلی، علی گڑھ اور راجستھان میں آف لائن انٹرویو ہوئے بقیہ مقامات پر آن لائن انٹرویو لیے گئے۔