26.2 C
Delhi
July 31, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے

Shaeen Afridi

لاہور،28فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
داماد بھی سسر کے نقش قدم پر چل پڑے، شادی کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں واپسی پر شاہد آفریدی کی طرح شاہین آفریدی نے بھی حریف ٹیم کی 5 وکٹیں اڑا دیں۔گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔شاہد آفریدی نے اکتوبر 2000 میں شادی کے بعد پہلے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ون ڈے انٹرنیشنل میں 5 وکٹیں لی تھیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کل پشاور زلمی کے خلاف 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج کر سسر کی روایت کو زندہ کر دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانیوالے پی ایس ایل کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 40 رنز سے شکست دے دی تھی۔لاہور نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 242 رنز کا بڑا ہدف دیا تھا، جواب میں پشاور زلمی 9 وکٹوں پر 201 رنز بنا سکی تھی۔
گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 15ویں میچ کی دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی نے زلمی کے کپتان بابر اعظم کو کلین بولڈ کر دیا۔پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈ?شن سے پہلے چھٹے ایڈشن میں بھی شاہین آفریدی نے اسی انداز میں بابر اعظم کو کلین بولڈ کر چکے ہیں۔

Related posts

JIH Seminar انسانوں کوآزادی دلانے والا اسلام ایک فریڈم مومنٹ ہے،انجینئر محمدسلیم، نائب امیر جماعت اسلامی ہندکا خطاب

Hamari Duniya

نوواک جوکووچ نے کیریئرکا 24 واں گرینڈ سلیم کا خطاب جیت لیا

Hamari Duniya

بالی ووڈ کے کھلاڑی نے اپنی اہلیہ کو خاص انداز دی یوم پیدائش کی مبارکباد

Hamari Duniya