34.6 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کرکٹ کو الوداع کہنے کے بعد ایک بار پھر میدان میں نظر آئیں گے ہاشم آملہ

Hashim Amla

نئی دہلی،24 فروری ( ایچ ڈی نیوز)۔

جنوبی افریقہ کے سابق بلے باز ہاشم آملہ دوحہ میں ہونے والے آئندہ لیجینڈس لیگ کرکٹ (ایل ایل سی) ماسٹرس میں حصہ لیں گے۔ آملہ نے 18 جنوری 2023 کو تمام طرح کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ ہاشم جنوبی افریقہ کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک رہے ہیں۔ انہوں نے تقریباً دو دہائیوں تک مختلف پیشہ ورانہ فارمیٹس میں کھیلا۔ انہوں نے 2019-2004 تک جنوبی افریقہ کے لیے 124 ٹیسٹ، 181 ون ڈے اور 44 ٹی- 20 کھیلے اور 18,672 رن بنائے ہیں۔

ایل ایل سی ماسٹرس کے ساتھ منسلک ہونے پر، آملہ نے کہا، ’’میں ایل ایل سی ماسٹرس کا حصہ بننے کا منتظر ہوں۔ گیم کے قدآوروں کے ساتھ کھیلنے میں مزہ آنے والا ہے۔ یہ ایک اچھی پہل ہے۔

‘‘ لیجینڈس لیگ کرکٹ کے شریک بانی اور سی ای او رمن رہجا نے کہا، ’’کھلاڑیوں کے پول ہر ایک دن بڑھ رہا ہے، ہم نے کھیل کی تاریخ کے چند عظیم ترین کرکٹروں کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے شائقین کو کچھ بہترین کرکٹ کے ساتھ مسحور کر دیں گے۔‘‘ایل ایل سی ماسٹرس کے لیے تصدیق شدہ کھلاڑیوں کی فہرست میں آرون فنچ، عرفان پٹھان، شعیب اختر، کرس گیل، ایس شری سنت، عبدالرزاق اور اسورو اڈانا جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔

Related posts

۔18 ہزار بچوں نے وانکھیڑے میں بڑھایاممبئی انڈینز کا حوصلہ، نیتا امبانی اور سچن تندولکر نے بچوں کےلئے ’ایجوکیشن اینڈ سپورٹس فار آل‘ پہل پر بات کی

Hamari Duniya

اسد الدین اویسی کے خاندان پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا،رشتہ دار نے خود کو گولی مارکرخودکشی کرلی

Hamari Duniya

کیا حماس کے جنگجو تل ابیب میں داخل ہوچکے ہیں:اسرائیلی فوج خوفزدہ

Hamari Duniya