27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

محمد شمی کو لنچ میں مٹن چاول کھاتے دیکھ غصہ ہوگئے تھے شاستری، محمد شمی نے میدان میں دیا تھا اس کاجواب

Ravi Shastri- Mohammad Shami

نئی دہلی،08فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
ایک مرتبہ ڈریسنگ روم میں لنچ میںمٹن کڑھائی کھاتے دیکھ کرمحمد شامی پر اس وقت کے ہیڈ کوچ روی شاستری غصہ ہوگئے تھے۔یہ انکشاف بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق فلیڈنگ کوچ راماکرشنن سری دھر نے کیا ہے ۔راما کرشنن نے اپنی کتاب ’کوچنک بیونڈ: مائی ڈیز ود انڈین کرکٹ ٹیم‘ میں کھلاڑی کو حوصلہ دینے والا دلچسپ واقعہ تحریر کیا۔
آر سری دھر نے کتاب میں لکھا کہ 2018 کے دورہ جنوبی افریقہ کے آخری ٹیسٹ میچ میں جب ہوم ٹیم جیت کی پوزیشن میں آگئی تو آخری روز کھانے کے وقفے کے دوران محمد شامی مٹن کڑھائی کھا رہے تھے کہ روی شاستری ان پر آگ بگولہ ہوگئے۔ انہوں نے لکھا کہ محمد شامی ڈریسنگ روم میں جب کھانا کھا رہے تھے تو انہوں نے اپنی پلیٹ چاول اور مٹن کڑھائی سے بھرلی۔ پلیٹ دیکھ کر ہیڈ کوچ چلانے لگے اور کہا ’بلڈی ہیل، تم اپنی ساری بھوک یہیں مٹاو¿ گے یا کچھ وکٹیں لینے کے لیے بھی بچاو گے؟‘
آر سری دھر نے محمد شامی کا جواب تحریر کیا کہ ”محمد شامی نے کہا کہ ’ہاں ہاں یہاں بھی کھاو¿ں گا اور ادھر بھی کھا لوں گا۔“انہوں نے لکھا کہ ’لنچ سے قبل شامی نے صرف ایک وکٹ لی ہوئی تھی، دن کا اختتام بھارت کی 63 رنز کے ساتھ کامیابی کی صورت میں ہوا جس میں محمد شامی نے آخری اننگز میں 28 رنز دے کر پانچ وکٹیں لی تھیں۔

Related posts

کپتان روہت شرما نے عالمی کپ ٹرافی کو ملک اور مداحوں کو کیا وقف

Hamari Duniya

چاولہ اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ:پھانسی کی سزا پاچکے تینوں مجرمین سپریم کورٹ سے بری، فیصلے سے ہر کوئی حیران

Hamari Duniya

اب آئی پی ایل میں اور بھی آنے والا ہے مزہ،بی سی سی آئی لارہا ہے نیا نظام

Hamari Duniya