20 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

جامعہ تشدد معاملے میں شرجیل امام باعزت بری

Sharjeel Imam

نئی دہلی ، 04 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی کی ساکیت عدالت نے 2019 کے جامعہ تشدد کیس میں شرجیل امام سمیت 11 ملزمان کو بری کر دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج ارول ورما نے یہ حکم دیا۔شرجیل امام کے علاوہ جن ملزمان کو عدالت نے بری کیا ہے ان میں آصف اقبال کانہا ، صفورا زرگر ، محمد ابو جر ، عمیر احمد ، محمد شعیب ، محمد انور ، محمد قاسم ، محمد بلال ندیم ، شہزاد رضا خان اور چندا یادیو شامل ہیں۔
جامعہ تشدد میں بری ہونے کے باوجود شرجیل کو اب بھی جیل میں ہی رہنا پڑے گا کیونکہ وہ دہلی تشدد سازش کیس کے سلسلے میں جیل میں ہیں۔
شرجیل امام کو 25 اگست 2020 کو بہار سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دہلی پولیس نے یو اے پی اے کے تحت شرجیل امام کے خلاف داخل کی گئی چارج شیٹ میں کہا ہے کہ شرجیل امام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مظاہروں کو آل انڈیا سطح پر لے جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا ہے کہ شرجیل امام نے مرکزی حکومت کے خلاف نفرت پھیلانے اور تشدد بھڑکانے کے لیے تقریر کی ، جس کی وجہ سے دسمبر 2019 میں تشدد ہوا تھا۔
دہلی پولیس نے کہا ہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کی آڑ میں ایک گہری سازش رچی گئی تھی۔ مسلم اکثریتی علاقوں میں اس قانون کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ یہ عام کیا گیا کہ مسلمان اپنی شہریت کھو دیں گے اور انہیں حراستی کیمپوں میں رکھا جائے گا۔

Related posts

Maulana Syed Arshad Madani : ہم وقف قانون میں ایسی کسی ترمیم کو ہرگزقبول نہیں کرسکتے جس سے وقف کی حیثیت اورواقف کی منشا بدل جائے: مولانا ارشدمدنی

Hamari Duniya

ظلم ڈھاکر مظلوم بننے کی شدت پسندوں کی چال کو جمعیۃ علمائ ہند نے کردیا بے نقاب

Hamari Duniya

مسلم اور عیسائی شادیوں کے رجسٹریشن کے معاملے میں عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم : ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد

Hamari Duniya