30.9 C
Delhi
July 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

روہت اور گل کے طوفان میں اڑ گئے کیوی، بھارت نے یک روزہ سیریز پر 3-0 سے قبضہ کرلیا

Shubhman Gill

نئی دہلی،24جنوری( ایچ ڈی نیوز)۔
اندور میں کھیلے گئے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو90 رنوں کے بڑے فرق سے شکست دے دی۔ کپتان روہت شرما اور شبھمن گل میچ کے ہیرو رہے۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لئے ڈبل سنچری کی شراکت داری کی، جس کی وجہ سے کیوی بلے بازوں کو واپسی کا کوئی موقع ہی نہیں ملا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ون ڈے سیریز میں 3-0 سے کلین سویپ کر کردیا ہے۔ ساتھ ہی ہندوستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ مگر یہ فیصلہ ان کی ٹیم کے لئے غلط ثابت ہوا۔ سیریز کے پہلے میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے شبھمن گل نے اس میچ میں ایک بار پھر بلے سے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے 78 گیندوں کا سامنا کرکے 112 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران ان کے بلے سے 13 چوکے اور 5 چھکے لگے۔
وہیں کپتان روہت شرما نے بھی 85 گیندوں پر 101 رنز کی اننگز کھیلی۔ ہٹ مین نے 9 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ آخر میں ہاردک پانڈیا نے شاندار بلے بازی کی۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 54 رنز کی اننگز کھیلی۔روہت اور شبھمن گل نے ہندوستان کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم کا مڈل آرڈر تاش کے پتوں کی طرح بکھر گیا۔ لیکن ہاردک پانڈیا نے ایک اینڈ سے رنز بنانے کی ذمہ داری اٹھائی۔ انہوں نے 38 گیندوں میں 54 رنز بنائے۔ ہاردک نے تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ہاردک نے گیند سے بھی ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔ نیوزی لینڈ کی اننگز میں فن ایلن ہاردک پانڈیا کے میچ کے پہلے اوور کی دوسری گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز ڈیون کانوے نے 100 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 138 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

Related posts

سعودی عرب میں دنیا بھر کے ستاروں کا میلہ،امیتابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

Hamari Duniya

لوک سبھا نے پریس اور جرائد کے رجسٹریشن کے بل کو منظوری دی،پریس کی آزادی اور کاروبار میں آسانی کے نئے دور کا آغاز

Hamari Duniya

یوم خواتین پر دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان کا اہم پیغام

Hamari Duniya