ریاض،23جنوری(ایچ ڈی نیوز)۔
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں جوائے ایوارڈز کی تقریب میں دنیا بھر کے ستاروں کا میلہ لگایا گیا۔عرب اور بین الاقوامی فنکار، ہدایت کار، ایتھلیٹس اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہفتے کی رات اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یہ خطے میں ایوارڈز کی تقسیم کی بڑی تقریبات میں سے ایک تھی۔جوائے ایوارڈز کا انعقاد بلیوارڈ الریاض سٹی کے بکر الشیدی تھیٹرمیں کیا گیا جہاں دنیا کے طول وعرض سے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے مقبول چہرے اکٹھے ہوئے تھے۔تقریب میں میڈیا کی شخصیت جارجینا روڈریگیز، امریکی کولمبیا کی اداکارہ صوفیہ ورگارا، لبنانی گلوکارہ نینسی اجرم، ت±ونس کی اداکارہ ہند صبری، مصری اداکارہ یسریٰ، امریکی اداکار مل گبسن، ہالی ووڈ کے ہدایت کار مائیکل بے اور مراکش کے فٹ بال کھلاڑی اشرف حکیمی ان ستاروں میں شامل تھے جو الریاض میں ایک رات کے لیے جمع ہوئے۔
مراکشی فٹ بال کھلاڑی اشرف حکیمی کو بہترین مرد ایتھلیٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ان کے ساتھ ان کی والدہ بھی تقریب میں شریک ہوئی ہیں۔
امریکی ہدایت کار مائیکل بے کو الریاض میں منعقدہ جوائے ایوارڈز میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انعامات کی اس تقریب میں مشہورشخصیات کے درمیان کئی زمروں میں مقابلہ تھا۔ان میں بہترین فلم، بہترین خاتون اداکارہ اور ایک ٹی وی سیریز اور فلم میں بہترین مرد اداکار، بہترین خاتون ایتھلیٹ اور بہترین مرد ایتھلیٹ شامل تھے۔
بالی ووڈ کے معروف اداکار امتیابھ بچن کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔جوائے ایوارڈز کی میزبانی سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی نے کی تھی اور یہ ویڑن 2030 کے کوالٹی آف لائف پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد مملکت کو سیاحتی مقام کے طور پرمنوانے کے ساتھ ساتھ ثقافتی، سماجی اور تفریحی سرگرمیوں میں تنوع پیدا کرنا ہے۔