نئی دہلی،06مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
دہلی اقلیتی کمیشن کے آڈیٹوریم میں اقلیتی مشاورتی کمیٹی مسلم، سکھ، عیسائی، جین، بدھ، پارسی اور سدبھاونا کمیٹی کی خواتین کے ساتھ یوم خواتین منایا گیا۔اس پروگرام میں دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ذاکر خان، رکن نینسی بارلو اور ڈاکٹر اخترموجود رہے۔
رانی لکشمی بائی (ویلفیئر بریگیڈ ٹرسٹ) کی صدر اونتیکا شرما نے اپنے ٹرسٹ کے تمام عہدیداروں کے ساتھ اس پروگرام میں شرکت کی۔چیئرمین ذاکر خان نے کہا کہ خواتین کو عزت دی جانی چاہیے چاہے وہ خاتون خانہ کے روپ میں ہو یا کسی بھی کاروبار سے وابستہ کسی بھی شعبے میں ہوں۔ لڑکیوں کو تعلیم کے میدان میں آگے آنا چاہیے اور بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ کے نعرے پر کام کرنا چاہئے۔نجی اسکولوں کی ٹیوشن فیس دہلی حکومت واپس کرتی ہے، یہ تمام اقلیتی بچوں تک پہنچنی چاہئے۔ان کو بھی قرض کا پورا فائدہ ملنا چاہیے۔