33.9 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا انتقال

لدھیانہ،14جنوری:

راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ان دنوں پنجاب میں ہے۔اس دوران ایک سوگوار اطلاع موصول ہوئی ہے ،آج صبح کانگریس رکن پارلیمنٹ چودھری سنتوکھ سنگھ کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا۔وہ بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے تھے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پنجاب کے فلور میں پہنچی بھارت جوڑو یاترا کے دوران سنتوکھ سنگھ بے ہوش ہو گئے ۔انہیں پھگواڑا کے ایک اپستال لے جایا گیا جہاں بعد میں ان کی موت ہو گئی ۔چودھری سنتوکھ سنگھ جالندھر کے رکن پارلیمنٹ تھے ۔ان کے انتقال کے بعد بھارت جوڑو یاترا روک دی  گئی ہے۔ راہل گاندھی بھی یاترا روک کا سنتوکھ سنگھ کو دیکھنے اسپتال پہنچے تھے ۔

کانگریس رکن پارلیمنٹ کے اچانک انتقال پر کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اور تنظیم کے لئے ایک بڑا دھچکا ہے ۔انہوں نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ ہمارے رکن پارلیمنٹ سنتوکھ سنگھ چودھری کے قبل از وقت انتقال کی خبر سن کر گہرا صدمہ پہنچا ہے ۔ان کا جانا پارٹی اور تنظیم کے لئے بڑا جھٹکا ہے۔ مصیبت کی اس کھڑی میں ہماری ہمدردیاں ان کے اہل خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور کانگریس لیڈر جے رام رمیش سمیت متعدد رہنماؤں نے سنتوکھ سنگھ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

 

Related posts

ہریانہ میں سیاسی بحران تیز:ریاستی حکومت اقلیت میں

تین آزاد ایم ایل ایز کی حمایت واپس لینے کے بعد، ہریانہ کی بی جے پی حکومت فی الحال تعداد کی بنیاد پر اقلیت میں ہے:

Hamari Duniya

ملک بھر کی بیشتر ریاستوں میں چلچلاتی دھوپ، لو کے تھپیڑوں اور شدید گرمی نے کیا جینا محال

مسجد مدرسہ اشاعت الاسلام پانی پت روڈ کیرانہ پر میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیل لگا کر را ہگروں کو راحت کی سانس پہنچائی ہے۔:

Hamari Duniya

شاہی مہمان کے طور پر حج کرنے کا موقع ملنا بہت ہی خوشی کا مقام ہے

Hamari Duniya