27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

 شادی کی بیجا رسومات ہیں اورمخلوط تعلمی ادارہ اس کے معاون : مولانا محمدعبدالحفیظ اسلامی

Maulana Abudl Hafiz Islami

حیدرآباد،14؍جنوری(ہ س)۔
 مسنون طریقہ شادی بیاہ کو چھوڑ کر من مانی کرتے ہوے عقد نکاح کے موقعہ پر زائد چیزوں کو اس میں شامل کرلینا یہ مشکلات کو دعوتاور معاشرتی بگاڑ و گناہوں کے ارتکاب کے علاوہ  مصیبت کی چادر اوڑھ لینا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مولانا محمدعبدالحفیظ اسلامی،سینئر کالم نگار و آزاد صحافی نے، مسجد صالحہ قاسمؒ میں کیا۔ انہوں نے زور دیکر فرمایا کہ آج ہماری  مسلم لڑکیاں اپنے ایمان کو خیر باد کرتے ہوئے غیر مسلموں سے شادی رچار ہے ہیں اور رہی سہی کثر مخلوط تعلیمی ادارہ  پورا کر رہے ہیں۔

آج ہزاروں بن بیاہی  نوجوان لڑکیاں والدین کیلیے رات کی نیند دن کا چین چھن لیا ہے ہے ۔ مولانا اسلامی نے   اجتماع میں موجود نوجوانوں کوخصوصی طور پر تلقین فرمائی کہ آج اسی مجلس میں یہ ارادہ کرکے اٹھیں کہ ہم اپنی شادی مسنون طریقہ پر کریں گے، اور انہوں یہ بات بھی فرمائی کہ مومن کا ہر عمل خدا تعالی اور اسکےحبیب کے حکم کا تابع ہونا چاہیے لہذا اپنی شادی کو مسنون بنانا اپنے ہاتھ میں رکھتے ہوے کسی بھی طرح کی بیجا رسومات کو ہرگز ہونے نہ دیں، انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ والدین کی فرمانبرداری معروف میں ہے منکر میں نہیں ،کیونکہ خداکے غضب کو دعوت دینے اور رسول خدا کو ناراض کرنے والے اعمال میں کسی بھی طرح کا تعاون نہیں کیا جاسکتا۔

آخر میں مولانا محمدعبدالحفیظ اسلامی اس بات پر سامعین کی توجہ مبذول کروائ کہ مخلوط تعلیمی اداروں  میں اپنے نوجوان لڑکے لڑکیوں پر گہری نظر رکھیں تاکہ وہ برائ کے ٹھاٹے مارتے سمندر میں غرق ہونے سے بچ جایئں؛بچوں کے بالغ ہوتے ہی بغیر کسی لین دین اور بیجا رسومات کہ عقد نکاح کردینا تمام برائیوں کاسدباب ہے۔طعام ولیمہ سنت ہے اسے سنت کے مطابق کیا جاے، آتش بازی کرنا آتش میں جانے والوں کے کام ہیں اس سے اجتناب لازمی طور پر کریں، کھانوں میں بھی ۔غیر ضروری پکوان سے بچیں ، انہوں نےملت کے زمہ داروں کو یوں متوجہ فرمایا کہ ہمارے اکابر کی یہ زمہ داری ہیکہ لڑکیوں کو فتنہ ارتداد سے بچاے رکھنے ان کے لیے اعلی معیار کے تعلیمی ادارہ قائم کریں۔

Related posts

بھگتوں کے ارمانوں پر پانی پھر گیا، ’لال سنگھ چڈھا‘ کامیاب ترین قرار

Hamari Duniya

سپریم کورٹ منی پور فساد پر مرکز اور ریاستی حکومت پر شدید برہم

سپریم کورٹ کا منی پور تشدد پراظہار تشویش،مرکزی اور ریاستی حکومت کو اسٹیٹس رپورٹ داخل کرنے کی ہدایت:

Hamari Duniya

مشن 2024کیلئے جے پی نڈا کی نئی ٹیم میں مسلم چہروں کو ملی جگہ، جانئے کس کس کو ملی نئی ذمہ داری

Hamari Duniya