29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
سعودی عرب

حج کو لے کر سعودی حکومت کابڑا فیصلہ،دنیا بھر کے مسلمانوں کو ہوگا فائدہ

نئی دہلی،07جنوری (ایچ ڈی نیوز)۔

مرور زمانہ کے ساتھ حج اور عمرہ کے زائرین کی سہولتوں میں سعودی حکومت مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔اسی تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے اب سعودی حکومت نے حج کو لے کر ایک بڑا فیصلہ کیا ہے جس سے دنیا بھر کے عازمین حج کو فائدہ ہوگا اور انہیں متعدد مسائل سے نجات مل جائے گی۔در اصل سعودی حکومت اب حج کے ل ئے ایک آن لائن پلیٹ فارم لانچ کرنے جا رہی ہے۔سعودی عرب کی حکومت کے اس قدم کا فائدہ صرف حج ہی نہیں بلکہ عمرہ پر آنے والے زائرین کو بھی پہنچے گا ۔سعودی حکومت کی اس آن لائن سہولت کے ذریعہ ہندوستان سمیت دیگر ممالک سے جانے والے لوگوں کو اب حج کے لئے اپلائی کرنے میں آسانی ہوگی۔

حج 2023 کے لئے رجسٹریشن کا آغاز

جمعرات کو  سعودی حکومت نے اعلان کیا کہ سال 2023 میں حج کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ حالانکہ ابھی سعودی عرب میں ہی مقیم لوگوں کے لئے شروع ہوا ہے ۔یعنی یہ رجسٹریشن سعودی عرب میں رہنے والے تارکین وطن کے لئے شروع ہوئی ہے ابھی وہی لوگ درخواست دے سکتے ہیں ۔سعودی حکومت کی جانب سے ابھی دوسرے ممالک کے لئے رجسٹریشن شروع نہیں کیگئی ہے ۔

بغیر محرم کے خواتین کے لئے حج کی سہولت

سعودی حکومت کے نئے فیصلے کے تحت بغیر محرم کے کوئی خاتون خواتین کے گروپ کےساتھ حج کر سکتی ہے۔سعودی حکومت نے اس کی اجازت دے دی ہے۔ وہیں حال ہی میں سعودی عرب نے عمرہ کے لئے ویزا ضابطوں میں بھی متعدد تبدیلیاں کی ہیں۔اب ویزا کی مدت تیس دن سے بڑھا کر 90 دن کر دی گئی ہے۔

Related posts

ریاض میں عرب اسلامی سربراہ اجلاس، غزہ اور لبنان میں جنگ بندی پرہوگی بات

Hamari Duniya

جدہ میں چار روزہ حج کانفرنس اور نمائش کی تیاریاں، 87 ممالک کے نمائندے ہوں گے شریک

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے سابق امام شیخ صالح الطالب کو 10 سال قید کی سزا

Hamari Duniya