27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

امریکی صدر جوبائیڈن جذباتی کیوں ہوگئے؟

Joe Biden

واشنگٹن۔ (ایچ ڈی نیوز)۔ کیپیٹل ہل تشدد کی دوسری برسی پر صدر جو بائیڈن جذباتی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال قبل 6 جنوری 2021 کو امریکی کیپیٹل میں غدر ملکی جمہوریت پر حملہ تھا لیکن ہم جیت گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا، یہاں تک کہ خانہ جنگی کے دوران بھی نہیں ہوا۔
قابل ذکر ہے کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے حامیوں نے امریکی پارلیمنٹ (کیپیٹل ہل) میں گھس کر کافی غدر مچایا تھا۔ اس تشدد میں پانچ افراد مارے گئے تھے۔ ایوان نمائندگان نے ٹرمپ پر بے مثال تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا تھا جو ان کے مواخذے کا سبب بنا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی پارلیمنٹ میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کی فتح کی کانگریس میں تصدیق کے دوان ٹرمپ حامیوں کے کیپیٹل ہلس پر حملے کے بعد پینس اور ٹرمپ کے رشتے میں تلخی آگئی تھی۔ اس تشدد کے لئے ڈیموکریٹس نے ٹرمپ پر اپنے حامیوں کو بھڑکانے کا الزام لگایا تھا۔

امریکی انتظامیہ کے دو سابق سینئر ارکان نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ خود کو معاف نہ کریں۔ سی این این نے یہ رپورٹ دی ہے، میڈیا رپورٹوں میں مختلف ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سابق اٹارنی جنرل ولیم بر نے گزشتہ ماہ اپنے استعفی سے قبل ٹرمپ کو صورتحال سے واقف کرایا تھا، جبکہ وائٹ ہاؤس کے ایک دیگر افسر پیٹ سپولون نے بھی صدر کو اسی طرح کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کو اس سلسلے میں شبہ ہے کہ نائب صدر مائک پنس، نائب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی اشتعال انگیز تقریر کے بعد کیپیٹل ہلس پر ہوئے حملے کے لئے ٹرمپ کو معاف کریں گے۔

Related posts

ایڈن پبلک اسکول جھنڈا کلاں شاہجہاں پور میں شاندار مشاعرہ کا انعقاد

Hamari Duniya

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہرطرف موت اور تباہی کی دھمکی دے دی

Hamari Duniya

ٹائٹن آبدوز کی مالک کمپنی اوشین گیٹ کی بے حسی پر لوگوں میں غصہ

Hamari Duniya