April 22, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

آپسی رنجشوں کو پس پشت ڈال کر اللہ کی رضا کی خاطر اپسی میل محبت کو عام کیا جائے،دلہی گروپ ریاض کی افطار پارٹی میں مولانا بدر عالم سلفی کا خطاب

Iftar Party

ریاض،16 مارچ (نامہ نگار): دہلی گروہ ریاض کے زیر اہتمام شہر ریاض کے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں افطار پارٹی منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی جامعہ سلفیہ دربھنگہ کے سینیر استاد مولانا بدر عالم سلفی نے اپنے خطاب میں مسلمانوں کو تقوی کو اپنانے اور حق وانصاف کا ساتھ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ احترام رمضان کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی اپسی رنجشوں کو پس پشت ڈال کر اللہ کی رضا کی خاطر اپسی میل محبت کو عام کیا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریاض کی معروف شخصیت مولانا انعام الحق قاسمی نے رمضان کے مقدس مہینہ میں انفاق فی سبیل اللہ پر خاص توجہ دینے پر زور دیا۔ پروگرام کا آغاز مولانا شبیر احمد ندوی کی تلاوت وترجمہ کلام اور پاک سے ہوا۔ جبکہ نظامت کا فریضہ مولانا ذاکر اعظمی نے انجام دیا۔ انہوں کہا کہ دلہی گروپ نمود ونمائش اور فوٹو سیشن کی کوئی رسمی تنظی نہیں بلکہ ہم خیال دوستوں کی ایک ایسی انجمن ہے جہاں عہدوں کی کوئی جنگ نہیں بلکہ بغیر کسی امتیاز کے سماجی خدمات انجام دینا ہے۔

اس موقع پر نیشنل اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت پرویزٍٍ، نیر اعظم ندوی، نثار احمد ندوی، ماسٹر عرفان، معروف سماجی کارکن ڈاکٹر ادریس، بزنس مین وسماجی کارکن اختر الاسلام صدیقی، عرب نیوز کے سینیر رپورٹر راشد حسن مولانا ہارون قاسمی، ڈاکٹر عمار اجمل ندوی اور مولانا وسیم جگملپوی مدنی صاحبان کے نام خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔اس موقع پر دلی رستوران کے مالک مجاہد علی شیخ، اور دلی گروپ کے دیگر ممبران شوکت عرف سلو، فیضان اعظمی، غفران اعظمی، عارف برولی، سلمان اعظمی، نیر علیگ، شیراز جامعی، ساجد اعظمی، طارق اسحاق پوری، انجینیر احسان اللہ، انجینیر شاہد،نیاز احمد اعظمی، تسنیم اعظمی اور دیگر ساتھیوں نے پروگرام کو آرگنائز کرنے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Related posts

کرسٹیانو رونالڈوسعودی عرب کے اتنے مہنگے ہوٹل میں ہیں مقیم، کرایہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya

مایاوتی کی مسلم دشمنی  ایک بار پھر بے نقاب، بدھوڑی کے نازیبا الفاظ پرکنور دانش علی کو احتجاج کرنا مہنگا پڑگیا

Hamari Duniya

ملک کی سیاست کا بڑا رہنما دنیا کو الوداع کہہ گیا

Hamari Duniya