September 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

نتیش کمار کا بڑا اعلان، چھوڑ یں گے وزیراعلیٰ کا عہدہ

Nitish Kumar

پٹنہ،(ایچ ڈی نیوز)۔

۔وزیر اعلیٰ نتیش کمارنے بڑا اعلان کیا ہے کہ وہ سال 2025 کے بہار اسمبلی الیکشن میں وزیراعلیٰ عہدہ کے لئے دعویدار نہیں ہوں گے۔ سال 2025 کا اسمبلی الیکشن تیجسوی یادو کی قیادت میں لڑا جائے گا۔ میرا ہدف 2024 لوک سبھا میں بی جے پی کو ہرانا ہے، لیکن وزیراعلیٰ یا وزیراعظم عہدہ کا امیدوار نہیں بننا چاہتا۔ منگل کوو زیراعلیٰ نتیش کمار مہا گٹھ بندھن کی میٹنگ کو خطاب کررہے تھے۔ میٹنگ میں شامل آر جے ڈی ممبران اسمبلی  نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے تیجسوی یادو کے قیادت کی بات تو کہی ہی ساتھ ہی ان ممبران اسمبلی کو بھی خبردار کیا جو یہ کہتے ہیں کہ ہماری بات افسران نہیں سنتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا غلط پیروی لے کر جائیں گے تو افسران آپ کی نہیں سنیں گے۔

اس سے قبل بہار قانون ساز اسمبلی کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن میڈیا سے بات کرتے ہوئے بھائی بیرندر نے کہا کہ جب میں نے وزیر اعلیٰ کو اس بارے میں بتایا تو آپ کا بہت اچھا بیان آیا ہے، تو وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ درست ہے ۔ تیجسوی میرے بعد بہار دیکھیں گے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا تیجسوی یادو کو 2025 سے پہلے تاج پہنایا جائے گا ؟ انہوں نے کہا کہ فیصلہ کرنا ہماری اعلیٰ قیادت کا کام ہے۔ یہ ہمارا کام نہیں ہے۔

Related posts

وزیراعلیٰ کیجریوال نے گجراتیوں کو سمجھایا کیسے بنے گا ہندوستان دنیا کا نمبر ون ملک

Hamari Duniya

درگاہ خواجہ غریب نوازاجمیر کے ایک وفد نے جمعیة علماءہند کے صدر دفتر کا دورہ کیا

Hamari Duniya

Shahrukh Khan اس فلم کی ناکامی کے بعد شاہ رخ خان نے اداکاری چھوڑنے کا کرلیا تھا فیصلہ

Hamari Duniya