26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

درگاہ خواجہ غریب نوازاجمیر کے ایک وفد نے جمعیة علماءہند کے صدر دفتر کا دورہ کیا

Ajmer Delegation

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
درگاہ شریف حضرت خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے ایک وفد نے آج مرکزی دفتر جمعیة علماءہند نئی دہلی پہنچ کر صدر جمعیة علماءہند مولانا محمود اسعد مدنی سے ملاقات کی۔ وفد میں سید عبدالواحد چشتی انگارہ شاہ،سید مصبر حسین چشتی خادم درگاہ خواجہ صاحب اور حاجی اسرار احمد خاں چیئرمین پٹھان فاﺅنڈیشن شامل تھے۔اس موقع پرصدر جمعیة علماءہند مولانا مدنی، ناظم عمومی مولانا حکیم الدین قاسمی اور مولانا نیاز احمد فاروقی و دیگر نے پھول کے گلدستہ سے ان کا استقبال کیا۔
مولانا مدنی نے اپنی گفتگو میں درگاہ کے تاریخی و مذہبی کردار پر روشنی ڈالتے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ ہندستان میں حضرات صوفیاءکرام بالخصوص حضرت خواجہ غریب نواز نے اصلاح وتربیت کے جتنے بلند اخلاقی دائرے بنائے ہیں اور اپنی انسانیت دوستی ، نیک نفسی کے ذریعہ ہندستانی سماج میں جتنے اعلیٰ نقوش چھوڑے ہیں ، وہاں تک فلسفہ ونظر کی رسائی نہ ہوسکی۔کردار وعمل کی یہی صداقت ہے جس کی عظمتوں کے سامنے دل ونگاہ بھی جھک جاتے ہیں۔آج اسی کردار کو مزید تقویت دینے کی ضرورت ہے ، نیز مسلمانوں کے سبھی طبقات کے درمیان اتحاد و ہم آہنگی کے لیے اجمیر شریف سب سے بڑے مرکز ی کردار کا حامل ادارہ ہے۔
مولانا مدنی نے کہا کہ جمعیة کے بیشتر اکابر کا روحانی سلسلہ حضرت خواجہ صاحب سے منسلک ہے۔حضرت خواجہ رحمہ اللہ کا قول ہے کہ طریقت اور تصوف خدا کی محبت اور اس کے بندوں کی خدمت کے دو عناصر سے وجود میں آتا ہے اوراسی کا نام ولایت ہے۔ طریقت اور ولایت کے اسی تصور کو جمعیة علماءہند کے اکابرنے اپنی کردار سے روشن اور قائم کیا۔مولانا مدنی سے ملاقات کے بعد وفد نے جمعیة علماءہند کی لائبریری کا بھی دورہ کیا اور جمعیة پر پرزینٹیشن کے ذریعہ معلومات حاصل کی۔ سید عبدالواحد چشتی انگارہ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جمعیة علماءہند کا درگاہ اجمیر شریف سے تاریخی رشتہ رہا ہے۔ آزادی وطن کے بعد اس کی بازیابی میں جمعیۃ نے جو کردار ادا کیا ہے، وہ تاریخ میں زریں حروف سے نقش ہے۔انھوں نے عرس کے موقع پر جمعیۃ کی طبی خدمات کی بھی ستائش کی۔

Related posts

دنیا کی سب سے پہلی لائبریری سمیریا عراق میں اب بھی موجود ہے: محمد ایوب علی ( کینیڈا)

Hamari Duniya

متنازعہ پاکستانی نژاد مصنف طارق فتح طویل علالت کے بعد دنیا سے چل بسا

Hamari Duniya

حیدرآباد میں عالمی شراکت برائے مالیاتی شمولیت کے اجلاس میں ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام پر تبادلہ خیال کیا

Hamari Duniya