26.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

عمران پرتاپ گڑھی نے پارلیمنٹ میں خوب دہاڑا

Imran Pratapgarhi

الہ آباد میں ظلم وبربریت، نجیب، جامعہ، علی گڑھ اور مولاناآزاد نیشنل فیلوشپ معاملہ پر یوپی  کی یوگی حکومت اور مرکز کی مودی حکومت پر خوب برسے

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز) ۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی نے آج راجیہ سبھا میں وقفہ صفر کے دوران الہ آباد یونیورسٹی اور نجیب کے معاملہ کو پارلیمنٹ میں اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ الہ آباد یونیورسٹی جسے مشرق کے آکسفورڈ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا ہے۔ اسے بوٹوں سے روندا جارہا ہےاور طلبہ کی فیس چار سو فیصد تک بڑھادی گئی ہے۔ گریجویشن کی فیس975 سے بڑھا 3900 روپے کردی گئی ہے۔پوسٹ گریجویشت 1375سے بڑھا 4651 کردی گئی ہے اور ہاسٹل کی فیس 15000 سے بڑھا کر 45000 کردی گئی ہے۔ انہوں نےکہا کہ یہاں کے طلبہ 90 دنوں سے بھوک ہڑتال کئے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جس یونیورسٹی نے موتی لال نہرو، جواہر لال نہرو،مدن موہن مالویہ، ڈاکٹرذاکر حسین، وشیوناتھ پرتاپ سنگھ، چندر شیکھر، ارجن سنگھ، فراق گورکھپوری، مہادیوی ورما، ڈاکٹر شنکر دیال شرما جیسی شخصیت دیں ہیں۔ اسے ہم کیا دے رہے ہیں۔ اس یونیورسٹی سے کہا جارہا ہے کہ فیس بڑھا کر اپنے خرچے پورے کرو۔
انہوں نے کہا کہ جس کیمپس کی چھت پر کھڑے کر شہید لال پدم دھرنے انگریزی کے خلاف بغاوت کا بگل بجایا تھا۔ آج اس کیمپس میں تالا لگادیا گیا ہے تاکہ طلبہ نئے انگریزوں کے خلاف آواز نہیں اٹھاسکیں۔
انہوں نے کہا کہ آج یونیورسٹی کا کیمپس کراہ رہی ہے۔ آج بھی ہماری آنکھوں میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لائبریریوں میں بھری گئی آنسو گیس کے گولے کی جلن اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں توڑے گئے دروازے کی آوازیں آرہی ہیں اور آج بھی ہماری آنکھوں میں حیدرآباد یونیورسٹی کے باہر کھلے میں سوئے ہوئے روہت ویمولا کی آخری تصویر موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ جے این یو سے نجیب چھ برسوں سے غائب ہے، ان کی ماں کے آنسو روتے روتے خشک ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ٹنگی ہوئی رادھا کرشنن کی تصویریں ہم سے چیخ چیخ کہہ رہی ہے کہ آپ اپنی یونیورسیٹوں کو نئے انگریزوں سے بچایئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بند کردیا گیا ہے۔ میری وزیراعظم اور وزیرداخلہ اور حکومت سے درخواست ہے کہ طلبہ کا استحصال بند کیا جائے اور مولانا آزاد نیشنل فیلوشپ کو بحال کیا جائے، طلبہ کے فیس میں اضافے کو واپس لی جائے۔

Related posts

اگر یہ فلم نہیں چلی تو کنگنا رناوت کنگال ہوجائے گی

Hamari Duniya

امریکہ میں تین بڑے بینکوں کے ڈوبنے سے دنیا بھر مالیاتی منڈیوں میں افراتفری، آر بی آئی کی کوششیں قابل تعریف

Hamari Duniya

اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ایک اور معاہدہ طے پاگیا

Hamari Duniya