32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

نیکولس پورن نے یک روزہ اور ٹی-20کی کپتانی چھوڑ دی، آئرلینڈ نے عالمی کپ سے کیا تھا باہر

Nicholas Pooran

جمائیکا: آئی سی سی ٹی -20عالمی کپ میں مایوس کن کارکردگی کے باعث ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کی کپتانی سے دستبردار ہو گئے۔
کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے بعد کپتانی سے الگ ہوئے ہیں۔نکولس پورن کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کارکردگی مایوس کن رہی، میں نے کپتانی کے حوالے سے بہت کچھ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ میں کارکردگی کا جائزہ لینے والے عمل کے لیے حاضر ہوں، میں کرکٹ ویسٹ انڈیز کو مارچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور اس کے بعد تیاری کے لیے وقت دینا چاہتا ہوں۔
ڈائریکٹر آف کرکٹ ویسٹ انڈیز جمی ایڈمز کا کہنا ہے کہ نکولس پورن کا ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت کے لیے وقت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔جمی ایڈمز نے کہا کہ میری نکولس پورن سے بات ہوئی ہے، وہ مستقبل میں ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ کام کرنے کے لیے پر عزم ہیں۔

Related posts

لوک سبھا انتخابات 2024: بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ریاستی انچارجوں کا اعلان

Hamari Duniya

عوام کے بنیادی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دے مرکزی حکومت،مرکزی مجلس شوریٰ، جماعت اسلامی ہند کے اجلاس میں قرار داد منظور 

Hamari Duniya

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ مقدمہ جیت گئے، پورن اسٹار پر جرمانہ عائد

Hamari Duniya