Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

مسجد حرام میں الگ الگ دروازوں سے داخل ہوں گے معتمرین اور نمازی

Masjide Haram- Babussalam

مکہ مکرمہ۔ اب مسجد حرام میں معتمرین اور نمازی الگ الگ دروازے سے داخل ہوں گے اس کی اصل وجہ یہ ہے مطاف میں ہموار نقل وحمل اور انسانی حفاظت کے لئے اقدامات کرنا ہیں۔

مسجد حرام کی حفاظت کے لیے خصوصی فورس کے کمانڈر کرنل ڈاکٹر عطیہ الغامدی نے کہا ہے کہ خصوصی فورس انسانی ہجوم کا انتظام کرتی ہے اور اہنے فرائض اور ذمہ داری احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کررہی یے۔

مطاف میں ہموار نقل وحمل اور انسانی حفاظت کے اقدامات بھی ہمارے کاموں میں شامل ہے۔انہوں نے وزارت داخلہ کے سنان اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ معتمرین کے لیے کئی مخصوص راستے مختص کر دئیے گئے ہیں جن میں باب السلام، باب شاہ فہد اور باب اجیاد شامل ہیں۔
کرنل الغامدی نے مزید کہا کہ دوسری سعودی توسیع کے دروازے اور تیسرے سعودی توسیع کے دروازے نمازیوں کی آمد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ ہم اللہ کے مقدس گھر کے زائرین کو دعوت دیتے ہیں کہ امن و سکون کو برقرار رکھنے کیلئے عمرہ کی مخصوص تاریخوں اور مناسب اوقات کا دھیان رکھا جائے۔

Related posts

ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میںکیوں روتی رہیں سابق امریکی صدر کی اہلیہ

Hamari Duniya

وزیراعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان کی اقتصادی ترقی اوربین الاقوامی تعلقات میں بہتری کا چینی میڈیا نے بھی کیا اعتراف 

Hamari Duniya

اسرائیل کا غزہ کو جہنم بنانے کیلئے 6 ہزار بم گرانے کا اعتراف

Hamari Duniya