آکلینڈ، 15 نومبر: نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ٹم ساؤتھی آئندہ ماہ 14 دسمبر کو انگلینڈ کے خلاف ہوم گراونڈ ہملٹن میں اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ ٹم ساؤتھی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرنا شروع سے خواب تھا، اپنے وطن کیلئے 18 برس کھیلنا ایک اعزاز ہے۔
شاندار رہا ہے ٹم ساؤتھی کا کیریئر
نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ٹم ساؤتھی کا کیریئر شاندار رہا ریکارڈز ان کے بارے میں سب کچھ بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹم ساؤتھی نے نیوزی لینڈ کی فتوحات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
ٹم ساؤتھی نے 104 ٹیسٹ میچز میں 385 وکٹیں، 161 ون ڈے میچز میں 221 اور 126 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 164 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے اگر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تو ساؤتھی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد ٹم ساؤتھی وائٹ بال کیرئیر کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔