31.1 C
Delhi
October 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

وقف ترمیمی بل کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا انوکھا احتجاج، سیاہ کپڑا پہن کردرج کرائی مخالفت

Imran Pratapgarhi Waqf Bill

کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی عمران پرتاپ گڑھی آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑے میں نظر آئے، انہوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کے حقوق پرحملہ ہے، اسے ہم ہرگزقبول نہیں کریں گے
نئی دہلی، 02 اپریل: وقف ترمیمی بل 2024 آج لوک سبھا میں پیش کردیا گیا ہے۔ اس درمیان حکومت اوراپوزیشن کے درمیان زبردست ٹکراؤ کی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ایک طرف مودی حکومت نے اس بل کوپاس کرانے کے لئے تمام حکمت عملی تیارکرلی ہے اوراپنی حلیف جماعتوں کا ساتھ حاصل کرلیا ہے۔ وہیں اپوزیشن اس بل کے خلاف پوری طرح سے مستعد ہے۔ انڈیا الائنس میں شامل تمام پارٹیوں کے اراکین پارلیمنٹ پوری طرح سے اس بل کے خلاف ہیں۔ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ اورآل انڈیا مائنارٹی ونگ کے چیئرمین عمران پرتاپ گڑھی نے وقف ترمیمی بل 2024 کی انوکھے اور منفرد انداز میں مخالفت کی ہے۔
عمران پرتاپ گڑھی آج جب پارلیمنٹ پہنچے تو وہ سیاہ کپڑے میں نظرآئے۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں’ وقف بل نامنظور ‘ کی تختی اٹھا رکھی تھی۔ انہوں نے اس دوران کہا کہ یہ وقف بل اقلیتوں کے حقوق پر حملہ ہے، اسے ہم ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ عمران پرتاپ گڑھی کا یہ انوکھا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
واضح رہے کہ عمران پرتاپ گڑھی نے گزشتہ ماہ ہی پارلیمنٹ میں ممبئی حج کمیٹی کے ذریعہ چلائے جارہے سول سروسیزکوچنگ سینٹربند کئے جانے پر تلخ تبصرہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت سے ایک بھی روپئے لئے بغیرحاجیوں کے ٹیکس کے پیسوں سے یہ کوچنگ سینٹرچلایا جا رہا تھا، لیکن بہت خاموشی کے ساتھ بی جے پی حکومت نے اسے بند کردیا، یہ اقلیتوں کے ساتھ نا انصافی ہے۔ اس کے علاوہ عمران پرتاپ گڑھی تمام مسلم ایشوزپرکھل کر بولتے ہیں اورترجیحی بنیاد پراسے پارلیمنٹ میں بھی اٹھاتے ہیں اورپارلیمنٹ کے باہر بھی اپنی آواز بلند کرتے ہیں۔

Related posts

ممتاز خان نے ایف آئی ایچ ویمنز رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کے بعد دکھایا بڑا دل

Hamari Duniya

بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر جمال صدیقی نے انڈیا گیٹ کا نام بدل کر بھارت ماتا دوار رکھنے کا مطالبہ کیا

Hamari Duniya

روسی صدر پوتن نے صدرجمہوریہ اور وزیراعظم کو نئے سال پر بھیجا پیغام، دنیا کو ہندوستان سے ہیں بڑی امیدیں

Hamari Duniya