26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

دہلی مہیلا کانگریس کی سینئر نائب صدر پرینکا اگروال آپ میں شامل 

AAP Joining congress

نئی دہلی، 11 جنوری ۔ دہلی اسمبلی انتخابات سے عین قبل کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ کستوربا نگر کے کوٹلہ مبارک پور وارڈ سے دہلی مہیلا کانگریس کی سینئر نائب صدر پرینکا اگروال ہفتہ کو عام آدمی پارٹی (آپ) میں شامل ہوگئیں۔ عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پرینکا اگروال کو پٹکا اور ٹوپی پہنا کر آدمی پارٹی کی رکنیت دی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس دوران اروند کیجریوال نے کہا کہ عام آدمی پارٹی پوری طاقت کے ساتھ دہلی الیکشن لڑ رہی ہے۔ پرینکا اگروال کو عام آدمی پارٹی کے خاندان میں خوش آمدید۔ ان کی آمد سے کستوربا نگر اسمبلی سمیت پوری دہلی میں عام آدمی پارٹی مضبوط ہوگی۔

Related posts

دہلی اور گجرات میں آستین کے سانپوں کی وجہ سے ہاری ہے کانگریس۔مولانا سیدطارق انور

Hamari Duniya

اعظمی میڈیکل سینٹر کے زیر اہتمام مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

Hamari Duniya

دینی و عصری تعلیم کا مرکز مدرسہ تعلیم القرآن آرکے پورم میں سالانہ اجلاس دستاربندی کا انعقاد

Hamari Duniya