22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

دنیا بھر میں سالِ نو کا شاندار استقبال، دیکھیں سال نو کے جشن کی خوبصورت تصاویر

Happy New Year

نئی دہلی،یکم جنوری: دنیا بھر میں سالِ نو کی آمد کا جشن جاری ہے، سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں سال 2025 کا آغاز ہوا، رات 12 بجتے ہی آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے پھوٹتی روشنیوں نے آسمان جگمگا دیا۔آسٹریلیا میں سال نو کا استقبال سڈنی ہاربر برج پر رنگ و نور کی بارش اور شاندار آتش بازی سے کیا گیا، ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر رنگا رنگ آتش بازی کی گئی اپنے ملک ہندوستان میں بھی لوگ رات بھر نئے سال کے جشن میں ڈوبے رہے۔
دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کی چند خوبصورت تصاویر ۔

China New Year
چین میں سال نو 2025 کا جشن

بیجنگ میں یکم جنوری 2025 کو نیو ایئر کاونٹ ڈاون تقریبات کے دوران رقاصوں نے پرفارم کیا

Hong Kong
ہانگ کانگ میں نیو ایئر کی تقریبات کے دوران وکٹوریا ہاربر کے اوپر آتش بازی نے آسمان کو روشن کردیا


لوگ تائی پے 101 عمارت سے آتشبازی کی تصاویر لیتے ہیں، جو 2025 کے نیو ایئر کی تقریبات کے دوران آدھی رات کے آسمان کو روشن کر رہی ہوتی ہیں۔


میکاٹی میٹرو منیلا میں یکم جنوری کو نیو ایئر کی آمد کے موقع پر آتش بازی کا ایک خوب صورت منظر


کولمبو میں نیو ایئر کی تقریبات کے دوران بندرگاہ کے اوپر آتش بازی کے دلکش مناظر


دبئی میں 31 دسمبر 2024 کو نیو ایئر کی تقریبات سے پہلے خوشی منانے والے برج خلیفہ، دنیا کی بلند ترین عمارت میں نئے سال کا شاندار آتش بازی کے ذریعہ استقبال کیا گیا۔

Related posts

فلسطین پر اسرائیل کے حملوں کی او آئی سی نے کی مذمت

Hamari Duniya

بلرام پور: چار معصوم بہنیں دریا میں ڈوب کر ہلاک، عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل

عید الاضحیٰ کے دن، چار معصومین کے جنازے ایک ساتھ نانا کے گھر سے اٹھے:

Hamari Duniya

بھارت کے خلائی شعبے کا کھولا جانا،نئے افق تک رسائی کی کامیاب کوشش

Hamari Duniya