29.8 C
Delhi
July 14, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

انسانیت کی خدمت بہت اچھا کام ہے: ڈاکٹر امت دوبے

Barabanki

مولانا عبد الماجد ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جانب سے غرباء میں لحاف تقسیم

دریاآباد،بارہ بنکی(محمد مدثر):سرد لہر میں غرباء کو ٹھنڈی سے راحت پہنچانے کی غرض سے بلا تفریق مذہب و ملت مولانا عبد الماجد ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے جانب سے مدرسہ معین الاسلام میں قاری شکیل احمد فرقانی مہتمم مدرسہ کی صدارت میں لحاف تقسیم کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جسمیں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر امت دوبے انچارج سی ایچ سی متھرا نگر اور مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر شبھم ڈائریکٹر دیو ہاسپٹل نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر امت دوبے نے کہا کی انسانیت کی خدمت بہت اچھا کام ہے اور اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔ ڈاکٹر شبھم نے کہا کہ ہر صاحب حیثیت کو چاہئے کہ وہ غرباء و مساکین کی طرف توجہ دیں اور ہر امکان انکی مدد کریں۔
سوسائٹی کے صدر جنید شمس نے کہا کہ ہماری سوسائٹی بلا کسی امتیاز گزشتہ 24 سال سے کمبل تقسیم کا اہتمام کرتی آرہی ہے کیونکہ سوسائٹی کے مقاصد میں تعلیمی و تربیتی امور کے ساتھ سماجی و رفاہی خدمات بھی شامل ہیں اسی سلسلے میں آج کا یہ تقسیم لحاف کا پروگرام منعقد ہوا۔

تقریب کی صدارت کر رہے قاری شکیل احمد فرقانی نے سوسائٹی کے کاموں کو سراہتے ہوئے جملہ کارکنان کو اپنی دعاؤں سے نوازا۔ سوسائٹی کے جنرل سکریٹری محمود احمد نے سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا شکیل احمد ندوی،مولانا محفوظ الرحمٰن ندوی،مولانا عقیل احمد ندوی،شیخ الطاف احمد،چندر پرکاش تیواری،عبد اللہ جمال،عبد الاحد،محمد ارشد وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

AMU Students Union Election: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس یونین کا الیکشن نہ کرانے پر سابق صدر زیڈ کے فیضان نے اٹھائے سوال

Hamari Duniya

دیوی اہلیابائی ہولکر نے انسانیت کے مفاد میں تاریخی کام انجام دے: ضیاءچودھری ایڈووکیٹ

ایس پی کارکنان نے دیوی اہلیا بائی کی جینتی جوش و خروش سے منائی:

Hamari Duniya

اے این پیتھا لوجی کا قاری محمد طیب قاسمی کے دست مبارک سے ہوا افتتاح

Hamari Duniya