30.1 C
Delhi
June 23, 2025
Hamari Duniya
صحت صحت

انسانی جسم کیلئے چینی کا روزانہ استعمال کتناضروری؟

Sugar

چینی انسانی جسم کے لیے توانائی کا ایک بڑا ذریعہ ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال صحت کے مسائل کا باعث بنتا ہے۔زیادہ میٹھا موٹاپے، ذیابیطس، دانتوں کی خرابی اور دل کی بیماریوں کا باعث بنتا ہے اسی لیے روزانہ کی خوراک میں چینی کی قابلِ قبول مقدار کو جاننا صحت اور تندرستی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

عالمی صحت کی تنظیم ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) اور امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) نے روزانہ شوگر کی مقدار کے لیے رہنما اصول قائم کیے ہیں۔
صحت کی تنظیمیں خواتین اور بچوں کے لیے روزانہ 25 گرام (6 چائے کے چمچ) اور مردوں کے لیے 36 گرام (9 چائے کے چمچ) تک چینی کی مقدار استعمال کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔اس مقدار کے حوالے سے بچوں کی عمر اور کیلوری کی ضروریات کو مدِ نظر رکھنا چاہیے۔

ماہرین کے مطابق اس مقدار میں پھلوں، سبزیوں یا دودھ کی مصنوعات میں چینی کی قدرتی مقدار کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ چینی فطری طور پر خراب نہیں ہے لیکن طویل مدتی صحت کے مسائل سے بچنے کے لیے اس کا استعمال مناسب رکھنا ضروری ہے۔

Related posts

جدید ترین  ڈیجیٹل  وسائل سے لیس بھارت کا ٹیکہ کاری پروگرام 

Hamari Duniya

Free Medical Camp :سکندرآباد میں لگایا گیا آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کا 88 واں مفت یونانی میڈیکل کیمپ 

Hamari Duniya

آپ کے گرتے بالوں کیلئے جادوئی نسخہ ہے پیاز کا رس

Hamari Duniya