29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

دو مسلم نوجوانوں نے بچائی ہندو مریضہ کی جان

al-falah

الفلاح فاؤنڈیشن کے حبیب سنجری اور زاہد سنجری ہندو خاتون کی مدد کیلئے آگے آئے

اعظم گڑھ، 16 نومبر (نامہ نگار)۔ مریضوں بالخصوص بے سہارا، مجبور اور غریب مریضوں کیلئے رحمت اور سہارا الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) گزشتہ ماہ ایک ہندو خاتون مریضہ کیلئے رحمت بن کر سامنے أئ۔ دراصل دریکھاں گاؤں کی رہائشی مونیکا کو آدھی رات میں الفلاح فاؤنڈیشن رکن حبیب سنجری کے ہی ہاسپٹل اقبال نرسنگ ہوم سنجرپور میں لاکر ایڈمٹ کرایا گیا۔

مریضہ کو خون کی ضرورت پڑی تو سارے لوگ باگ بغلیں جھانکنے لگا، سب کے اندر سے مذہب کا بھوت اتر گیا اور مجبور مریض لڑکی کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا۔اس بات کی خبر جب الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے رکن حبیب سنجری، اور زاہد سنجری کو ہوئی تو انہوں نے رات دو بجے سنجرپور سے چل کر اعظم گڑھ شہر میں اپنا خون عطیہ کیا۔ اس طرح سے دو مسلم دو نوجوان نے ہندو لڑکی کی جان بچاکر الفلاح فاؤنڈیشن کے مشن کو آگے بڑھایا۔

Related posts

گلشن زبیدہ میں خورشید اکرم سوزاوران کی اہلیہ کا استقبال، ایوارڈ اور کتابوں کا اجرا

Hamari Duniya

بیناپارہ کے برائٹ فیوچر کوچنگ سینٹر میں تعلیمی بیداری کے موضوع پر پروگرام

Hamari Duniya

۔47 ہندو کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج، سوامی یشویر مہاراج کا نام بھی شامل

Hamari Duniya