17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا میں خواتین اور ہمارا سماج کے عنوان سے محاضرہ

سدھارتھ نگر،16 نومبر : بروز ہفتہ (سنیچر) وطن عزیز ملک ہندوستان کے عظیم صوبہ اترپردیش مشرق میں بچیوں کے ممتاز و منفرد اسلامی ادارہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا ضلع سدھارتھ نگر میں خواتین اور ہمارا سماج کے عنوان سے ایک تعلیمی و تربیتی محاضرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت بانی الجامعہ مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ و نظامت مبلغ الجامعہ سیدعرفان الحق ہاشمی ۔

و محاضرہ عالمی اسلامی داعی و مبلغ فضیلۃ الشیخ مولانا شمیم فوزی مدنی حفظہ اللہ نے و تبصرہ مہمان خصوصی عالی وقار عزت مآب جناب زبیر احمد نثار احمد خان نے پیش کیا پروگرام صبح گیارہ بجے شروع ہوکر نماز ظہر تک بحسن وخوبی چلا الحمدللہ
واضح رہے کہ جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا میں مندرجہ بالا عنوان سے جو پروگرام منعقد کیا گیا اس میں تلاوت قرآن جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کی متعلمہ عزیزہ فرحین شفیع اللہ سلمہا نے کیا اور حمد باری تعالیٰ جامعہ کی متعلمہ عزیزہ راشدہ معین اللہ نے پیش کیا اور نعت نبی جامعہ کی متعلمہ عزیزہ گلستاں شکیل احمد سلمہا نے پیش کیا اور جامعہ کا ترانہ جامعہ کی دو طالبات عزیزہ راشدہ سلمہا و عزیزہ فرزانہ سلمہا نے پیش کئے اس کے بعد جہیز کے عنوان پر جامعہ کی ایک ہونہار طالبہ عزیزہ فردوس عبدالعلی سلمہا نے ایک شاندار تقریر پیش کیا بعدین مبلغ الجامعہ سیدعرفان الحق ہاشمی نے محاضر اور مہمان خصوصی کے استقبال میں ایک استقبالیہ نظم پیش کیا اور اسکے معاً بعد بانی الجامعہ مفکر اسلام فضیلۃ الشیخ الحاج مولانا مقیم الدین مدنی حفظہ اللہ نے اپنے معزز مہمانوں کا تشکر نامہ پیش کیا اور اسکے بعد ریاست مہاراشٹرا کے عروس البلاد شہر ممبئی سے تشریف لائے ہوئے عالمی اسلامی داعی و مبلغ فضیلۃ الشیخ مولانا شمیم فوزی مدنی حفظہ اللہ جامعہ کی معلمات متعلمات مدرسات و طالبات کے سامنے مدلل و مستند قابل غور قابل عبرت و قابل عمل باتیں 33 منٹ تک کیں جسے معلمات و متعلمات نے بغور سماعت کیا اسکے بعد تبصرہ و ناصحانہ کلمات کو عروس البلاد شہر ممبئی کے ممبرا علاقہ سے تشریف لائے ہوئے مہمان خصوصی عالی وقار عزت مآب محترم جناب زبیر احمد نثار احمد خان صاحب نے تقریباً 7 منٹ تک ادا کیں آخر میں بانی الجامعہ نے جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کی تاسیسی روداد اشکبار آنکھوں سے سنائی جس سے معلمات و متعلمات کو سکتہ طاری ہوگیا اور پروگرام میں شرکت کرنے والے مہمانوں نے قوم و ملت کے بیٹیوں کے ایمان و عقیدہ کے فکر کرنے والے مفکر اسلام مدنی حفظہ اللہ کے جذبات کو بخوبی محسوس کیا
پروگرام میں جامعہ خدیجۃ الکبریٰ للبنات تلسیاپور چوراہا کے معلمین و معلمات کے علاوہ جامعہ سراج العلوم جھنڈا نگر کے استا ذ مو لا نا عبد الشکور مدنی۔ مو لا نا محمد سراجی۔ و جملہ منسلکین موجود رہے۔

Related posts

سڑک حادثہ میں جوڑے کی درد ناک موت،بچی کی حالت نازک

Hamari Duniya

اتر پردیش میں بھارت جوڑو نیا ئے یاترا کو زبردست حمایت دینے کے لیے عوام کا تہہ دل سے شکریہ: جاوید اشرف خان

Hamari Duniya

عید سعید ایثار و رواداری اور اتحاد و اجتماعیت کا درس دیتی ہے: مولانا سعود اختر سلفی

Hamari Duniya