9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

قرآن پوری امت کو امن تعلیم اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے

Ulama

ہر عمل کا لازمی عنصر اخلاص وللہیت ہے، مولانا آصف ندوی کاشف العلوم چھٹملپور
قاضی طارق

جلال آباد متصل قصبہ چھٹمل پور نانکہ گنڈیورہ، دختران ملت کی عظیم دینی و اصلاحی درسگاہ جامعہ رحمانیہ للبنات نانکہ گندیوڈہ میں تکمیلِ حفظ کلام اللہ و ختم بخاری شریف کی تقریب سعید کا انعقاد۔ جسکی صدارت جامعہ کے مہتمم الحاج فضل الرحمان رحیمی جانشین حضرت نانکوی نے فرمائی، نظامت کے فرائض جامعہ کے شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد عثمان قاسمی نے انجام دئیے۔
پروگرام کا آغاز جامعہ کے ناظم قاری مطیع الرحمان قاسمی کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔ جامعہ کے استاذ قاری چاند رحمانی نے خدمت نبویہ میں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر جامعہ کاشف العلوم جھٹمل پور کے ناظم مولانا محمد آصف ندوی نے طالبات کو بخاری شریف کا آخری سبق پڑھاتے ہوئے کہا۔ کہ ہر عمل کا لازمی عنصر اخلاص وللہیت ہے۔ اخلاص کے ساتھ تھوڑا عمل بھی بہت ہوتا ہے، جب تک دل کا زنگ صاف نہیں ہوتا عمل بھی قبول نہیں ہوتا۔ یہ دو کلمے جو زبان پر ہلکے اور میزان عمل میں بھاری ہے یہ اللہ کو بڑے محبوب ہیں،اس کا مطلب یہ ہے کہ جو خلوص نیتی کے ساتھ ان کلمات کو پڑھے گا اور اللہ کا محبوب بن جائے گا۔ مولانا نے مزید کہا کہ ان کلمات میں اسماء حسنی ہے، خدا کی توصیف و تحمید تعظیم و تکریم اور تمام کمالات و خوبیوں پر منحصر ہے۔جو شخص اپنی قلبی خواہش کے ساتھ ان کلمات کا ورد کرے گا اللہ تعالی اس کے کام کو بحسن خوبی انجام پذیر فرمائیں گے۔
جامعہ میں امسال فارغ ہونے والی 11 طالبات
تسمیہ بنت احسان گندیوڑہ
شاذیہ بنت احسان گندیوڑہ
رقیہ بنت منتظر متھانہ
افشاں بنت ایوب فتح پور
زینب بنت تقویم شیرپور
مسکان بنت ذاکر تیل پورہ
عائشہ بنت مسکان تیلپورہ
شاہرین بنت احسان سہارنپور مبشرہ بنت نسیم گندیوڑہ اقرأ بنت غلام فرید کوٹہ منتشاء بنت شہزاد نانکہ۔ نے سند فراغت حاصل کی جنہیں حاجہ عشرت جہاں جامعہ کی پرنسپل عظمی انصاری عالمہ شمائلہ رضیہ ایم اے نے ردائے فضیلت اڈھا کر حوصلہ افزائی کی۔
جامعۃ الشیخ عبدالستار کے ۵, طلباء محمد عیان مالی
محمد جوید مالی محمد سعد روڈکی محمد شعبان دھنکرپور محمد سیف شہاب دین پور نے حفظ کلام اللہ کی شریف کی تکمیل کی۔ قاری مستفیض کاشفی نے پگڑی اور قرآن کریم ہدیہ کرکے ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی۔مولانا محمد اشتیاق قاسمی نے ان طلبہ کے سروں پر دستار فضیلت باندھی۔ اور کہا کہ حافظ قران اللہ کے مقبول بندے ہوتے ہیں کہ جن کو اللہ تعالی اپنے مخصوص کلام سے نوازتا ہے۔ حفاظ کرام کی عظمت‌شان اسلام کی نظر میں بہت بلند ہے۔ قرآن مجید کی تعلیم و تعلم اور مصروف عمل تقرب خداوندی کا ذریعہ ہے۔ جس شخص کو نسبت باری تعالی نصیب ہوتی ہو جائے اس کا مقام ارفع و بلند ہوتا ہے۔
اس موقع پر جامعہ کے ناظم مولانا مفتی عطاءالرحمن جمیل قاسمی نےکہا خواتین کی تعلیم اصلاح معاشرے کے لیے لازمی حصہ ہے ایک مرد پڑھتا ہے ایک فرد تیار ہوتا ہے ایک خاتون پڑھتی ہے ایک خانوادہ پڑھتا ہے نیز مفتی صاحب نے سبھی مہمان اور علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا آج کا یہ پروگرام اور علماء کرام کی آمد ہمارے لیے قابل تحسین ہے۔ اور جامعہ کے بانی و روح رواں والد گرامی *حضرت الحاج فضل الرحمن نے روز اول سے ہی اس جامعہ کو بڑی جانفشانی سے سینچا اور پروان چڑھایا ہے۔ مفتی موصوف نے سبھی طلباء و طالبات کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مولانا محمد یونس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مفتی موصوف مبارک بادی کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے ملت کی خیر خواہی اور فلاح و بہبودگی کے لیے افراد سازی اور رجال سازی کے یہ علمی سرمایہ قائم کیے ہوئے ہیں۔ طلباء کے لیے جامعۃ الشیخ عبدالستار ہے۔وہی دختران ملت کے لیے جامعہ رحمانیہ للبنات ہے کہ جہاں سینکڑوں طالبات اپنی علمی تشنگی بجھانے کے لیے قیام پذیر ہیں۔اور ہر سال فارغ ہو کر دین متین اور قوم ملت کی خدمت انجام دے رہی ہے۔اس موقع پر مولانا خالد ندوی مولانا انیس مفتی عادل مولانا آصف قاسمی مولانا نوید مظاہری مولانا سرور عالم قاسمی حاجی گل رحمان قریشی عمران قریشی ریاست مالی مولانا محمد مصطفی مظاہری، قاری مطیع الرحمان قاسمی، مفتی محمد عثمان قاسمی،مولانا محمد طاہر قاسمی، قاری محمد اعظم رحمانی قاری برہان ستاری قاری محمد زبیر قاری چاند حنفی قاری محمد حسین قاری محمد راشد قاری نثار احمد قاری نثار احمد، قاری محمد ذیشان کاشفی، قاری مومن کاشفی قاری منور حسین قاری محمد دانش ماسٹر اشرافت حسین عظمی خاتون پرنسپل رضیہ انصاری نائب پرنسپل عالمہ شبنور رحمانی عالمہ شاہ گل رحمانی انشاء انصاری عرشی انصاری شبنور انصاری عالمہ شبنم رحمانی عالمہ تبسم خدیجی، مسماۃ آمنہ کے علاوہ جامعۃ الشیخ کے طلباء جامعہ رحمانیہ کی طالبات اور علاقے کی خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related posts

ملک آپسی تعاون اور بھائی چارے سے ہی ترقی کریگا:نور عالم اعظمی 

Hamari Duniya

غمگین ماحول میں قاضی محمد طارق صاحب فاروقیؒ تھانوی سپردخاک

Hamari Duniya

مرتھل: امریک سکھ دیو ڈھابہ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مرتھل میں دہلی /امرتسر ہائی وےروڈ کے کنارے دو درجن زایدڈھابے ہیں ،جن میں امرک سکھ دیو، گلشن، دھرم ڈھابہ بہت مشہور ہیں:

Hamari Duniya