26.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

کعبة اللہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر

Hijr Ismail or Hateem

مکہ مکرمہ،12نومبر: مکہ مکرمہ میں کعبة اللّٰہ کی حدود حطیم میں نوافل ادائیگی کیلئے اوقات مقرر کردیے گئے۔حطیم میں مرد حضرات کیلئے اوقات صبح 8 سے 11 بجے تک ہوں گے، خواتین کیلئے اوقات رات 8 سے صبح 2 بجے تک مختص کیے گئے ہیں۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ داخلہ مغربی دروازے سے اور اجازت کا دورانیہ 10 منٹ رہے گا۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حطیم میں نفل ادائیگی کے اوقات مقرر کرنےکا مقصد رش کنٹرول کرنا ہے۔خیال رہے کہ حجرِ اسماعیل یا حطیم بیت اللہ کا ایک حصہ ہے۔ کئی احادیث سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہےکہ اس کے احاطے کے اندر نماز پڑھنا فضیلت میں خانہ کعبہ کے اندر نماز پڑھنے جیسا ہے۔

Related posts

خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے: شبیر احمد انصاری

Hamari Duniya

کیرانہ کی بیٹی ودھی جین بنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ،ضلع ٹاپر بنی

شہر کی معزز شخصیات نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔:

Hamari Duniya

بھارت جانے والے نیپالی و بھوٹانی زائرین مسافر اب بھارتی سم کارڈ آسانی سے پا سکتے ہیں

Hamari Duniya