شاملی/کیرانہ:12 جولائی (عظمت اللہ خان/ایچ ڈی نیوز)کیرانہ کی بیٹی ودھی جین نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ (CA) کا کورس کوالیفائیڈ کرکےپہلی ہی کوشش میں CA کے تمام امتحانات پاس کر لیے ہیں ۔ودھی جین نے مئ 2024 میں سی اے امتحان میں 600میں سے 391 نمبرات حاصل کر کے ضلع ،شاملی اور پانی پت کوٹاپ کیا ہے۔ودھی جین کے والداتل کمار جین اور والدہ شویتا جین نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خواب خدا نے شرمندہ تعبیر کردیا۔ودھی کی چھوٹی بہن خوشی جین نے بھی بہن کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔وہیں شہر کی معزز شخصیات سابق چیرمین راشد علی،سابق چیرمین حاجی انور حسن،موجودہ چیرمین شمشاد انصاری ،پریس کلب صدر محراب چودھری سمیت نے ودھی جین کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔