29.4 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News فلمی دنیا

Amitabh Bachchan امیتابھ بچن لاڈلی بیٹی کو بھی وراثت میں دیں گے حصہ؟ پرانا انٹرویو ایک بار پھر وائرل

Amitabh Bachchan

Amitabh Bachchan

ممبئی،04 ستمبر: امیتابھ بچن کی اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے پرانا انٹرویو ایک مرتبہ پھر وائرل ہوگیا۔
امیتابھ بچن نے 2011 میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی جائیداد کی تقسیم کے حوالے سے اپنے ارادے کا اظہار کیا تھا اور بتایا تھا میں نے اپنی جائیداد کو اپنی بیٹی شویتا بچن نندا اور بیٹے ابھیشیک بچن کے درمیان برابر تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ “میں نے ایک بات طے کی تھی کہ میں اپنے بچوں کے درمیان کوئی فرق نہیں کروں گا۔ جب میں مروں گا، جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ میری بیٹی اور بیٹے کے درمیان برابر تقسیم ہوگا، جیا اور میں نے یہ بہت پہلے ہی طے کر لیا تھا۔”

Amitabh Bachchan

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ “ہر کوئی کہتا ہے کہ بیٹی پرائی ہوتی ہے لیکن میری نظر میں وہ ہماری بیٹی ہے اور اس کے وہی حقوق ہیں جو ابھیشیک کے ہیں۔”
واضح رہے کہ گزشتہ سال امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا بچن نندا کو اپنا بنگلا “جلسا” تحفے میں دیا تھا، جس کی قیمت اُس وقت تقریباً 50 کروڑ روپے تھی۔
اسی انٹرویو میں امیتابھ نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن کے ساتھ اپنے تعلق کے بارے میں بھی بات کی اور کہا تھا کہ وہ ابھیشیک کو اپنے دوست کی طرح دیکھتے ہیں۔

Amitabh Bachchan
انکا کہنا تھا کہ “میں نے ابھیشیک کی پیدائش سے پہلے ہی فیصلہ کر لیا تھا کہ اگر میرا بیٹا ہوگا تو وہ میرا دوست ہوگا اور جب اس نے میرے جوتے پہننا شروع کیے تو وہ میرا دوست بن گیا۔ اب میں اسے ایک دوست کی طرح دیکھتا ہوں۔”
واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ان کا خاندان حال ہی میں اس وقت خبروں کی زینت بنا جب ہورون انڈیا رچ لسٹ 2024 کے مطابق امیتابھ کو چوتھی امیر ترین بالی ووڈ ہستی قرار دیا گیا۔
اس فہرست کے مطابق امیتابھ بچن خاندان کی فیملی کی مجموعی دولت 1600 کروڑ روپے ہے۔

Related posts

آئی پی ایل- 2024: راجستھان رائلز نے لکھنو سپر جائنٹس کو 20 رنز سے شکست دی

Hamari Duniya

مثالی عوامی بیت الخلاءکی مہم کو عوامی شمولیت سے تحریک میں تبدیل کیا جائے گا

Hamari Duniya

Rahmani30: رحمانی 30 کے طالب علم تابش رضا ( گریڈیہہ، جھارکھنڈ) نے آئی ایس آئی-دہلی کے پروقار مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کا پرچم لہرایا

Hamari Duniya