27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مثالی عوامی بیت الخلاءکی مہم کو عوامی شمولیت سے تحریک میں تبدیل کیا جائے گا

بیت الخلائ

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔

سوچھ بھارت مشن-اربن کے تحت ہاوسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) کی طرف سے چلائی جا رہی ٹوائلٹس 2.0 مہم کے پہلے مرحلے میں’لوگ برائے بیت الخلا ‘کا چارٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مثالی عوامی بیت الخلائ کی مہم کو عام لوگوں کی شمولیت سے ایک عوامی تحریک میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اس میں سماجی کارکنوں کی مدد سے اربن لوکل باڈیز (یو ایل بی) نے پورے شہر میں’سٹی وائڈ ٹاسک فورس تیار کرنا شروع کر دی ہے۔

یہ ٹاسک فورس پبلک اور کمیونٹی ٹوائلٹس کی خامیوں کو دور کرکے انہیں خوبصورت اور ہموار بنا کر ہر شہری کو صفائی کا سفیر بنائے گی۔ مہم کو مضبوط بنانے کے لیے اس بار ‘ویسٹ ٹو ویلتھ بینک قائم کرنے کا بھی منصوبہ ہے، جو فضلہ کو جمع کرنے اور اسے آمدنی کا ذریعہ بنانے کی ترغیب دے گا۔ اس مرحلے میں ایک ذمہ دار شہری کی طرف سے ہر بیت الخلاءکی نگرانی کرنے کا منصوبہ ہے اور پرانے بیت الخلاءکی شکل کو تبدیل کرنے اور انہیں قابل استعمال عوامی یا کمیونٹی ٹوائلٹ بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔شہری بلدیاتی اداروں اور مخیر حضرات کی مدد سے ٹاسک فورس: پہلے مرحلے میں پیپل فار ٹوائلٹس کے تھیم کے تحت ملک بھر کے ہر شہر میں لوکل باڈیز کے اہلکار عوام کو صاف اور محفوظ بیت الخلاء کے لیے عوامی تعاون حاصل کریں گے۔ شہر کی سطح پر عوامی نمائندوں، صفائی کرنے والوں، آر ڈبلیو اے، مارکیٹ ایسوسی ایشنز، چھوٹے ہاؤسنگ گروپس، ٹریڈ یونینوں، رضاکاروں اور سابق عہدیداروں سے آگاہی پیدا کرنے، بیت الخلاءمیں کمیوں کی نشاندہی کرنے اور مرمت کے کاموں کی نگرانی کے لیے مدد لی جائے گی۔

شہری بلدیاتی ادارے موجودہ بیت الخلائ میں پائی جانے والی خامیوں کا پتہ لگانے اور ان کی دیکھ بھال کرنے والی ایجنسیوں سے اسے دور کریں گے۔ اس میں دیواروں کی پینٹنگ، ناقص لائٹس کی مرمت، ٹوٹی ہوئی ٹائلوں کو تبدیل کرنا، ٹوٹی ہوئی ٹوائلٹ سیٹوں کو تبدیل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ ضرورت پڑنے پر لوکل اربن باڈی کا بجٹ بھی اس کام کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

کیاشعیب ملک سے الگ ہوں گی ثانیہ؟ افواہوں کا بازار گرم

Hamari Duniya

امن کے بغیر پائیداری ممکن نہیں،سبھی مذاہب کے لوگوں نے اتحاد کا سنکلپ لیا

Hamari Duniya

مودی نے جس آفیسر کو ممتا حکومت کے پیچھے لگایا ممتا نے اسی کو اپنا مشیر بنا لیا

Hamari Duniya