16.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

آئی پی ایل- 2024: راجستھان رائلز نے لکھنو سپر جائنٹس کو 20 رنز سے شکست دی

Rajasthan

جے پور ، 24 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے چوتھے میچ میں اتوار کو راجستھان رائلز نے لکھنو سپر جائنٹس کو 20 رنز سے شکست دے دی۔ جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں راجستھان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ جواب میں لکھنو¿ کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر صرف 173 رنز بنا سکی۔
194 رنز کے بڑے ہدف کے تعاقب میں اترنے والی لکھنو سپر جائنٹس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور ٹیم نے 11 رنز کے مجموعی سکور پر تین وکٹیں گنوا دیں۔ کوئنٹن ڈی کاک 4 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے ، دیودت پڈیکل 0 اور آیوش بدونی صرف 1 رن بنا سکے۔ اس کے بعد کپتان کے ایل راہل نے دیپک ہڈا کے ساتھ مل کر اننگز کو سنبھالا۔ دونوں نے ٹیم کااسکور 50 رنز سے آگے بڑھایا۔ ٹیم کی چوتھی وکٹ 60 رنز پر گری۔ دیپک ہڈا 26 رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔ دیپک کے آوٹ ہونے کے بعد نکولس پوران آئے۔ راہل کے ساتھ مل کر انہوں نے اننگز کو تیزی سے آگے بڑھایا۔
اس دوران کپتان راہل نے اپنے آئی پی ایل کیرئیر کی 34ویں نصف سنچری بنائی۔ تاہم راہول اپنی نصف سنچری کو کوئی بڑا نہیں بنا سکے اور 44 گیندوں میں چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنانے کے بعد آو¿ٹ ہو گئے۔ ٹیم کی چھٹی وکٹ 154 کے سکور پر گری۔ مارکس اسٹوئنس صرف 3 رنز بنانے کے بعد پویلین کی طرف چل پڑے۔ آخری اووروں میں پوران نے ٹیم کو جیت دلانے کی پوری کوشش کی لیکن ٹیم 20 رنز سے پیچھے ہو گئی۔ پوران 41 گیندوں میں 64 رنز بنانے کے بعد ناٹ آوٹ رہے۔
راجستھان رائلز کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 2 جبکہ ناندرے برجر، یوزویندر چہل ، سندیپ شرما اور روی چندرن اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل میچ میں راجستھان رائلز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا بڑا اسکور بنایا۔ ٹیم کی جانب سے کپتان سنجو سیمسن نے سب سے زیادہ رنز بنائے۔ سیمسن نے 52 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 82 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان کے علاوہ ریان پراگ نے 29 گیندوں میں 3 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 43 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ یشسوی جیسوال نے 24 ، دھرو جوریل نے 20 ، جوس بٹلر نے 11 رنز بنائے۔لکھنو کی جانب سے نوین الحق نے دو جبکہ محسن خان اور روی بشنوئی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Related posts

راہل گاندھی کو سزا سنانے والے جج کے پرموشن پر روک، سپریم کورٹ میں عرضی

Hamari Duniya

کرسٹیانو رونالڈوسعودی عرب کے اتنے مہنگے ہوٹل میں ہیں مقیم، کرایہ جان کر اڑجائیں گے ہوش

Hamari Duniya

سعودی عرب میں32خواتین حرمین ٹرین کی ڈرائیور بن گئیں، کہازائرین کی خدمت کرنا میرے لئے باعث اعزاز

Hamari Duniya