28.3 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

تیجسوی یادو کوپریس کانفرنس میں سی بی آئی اور ای ڈی کو نشانہ بنانا مہنگا پڑسکتا ہے

Tejasvi Yadav- HD News

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
سی بی آئی نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ معاملے میں ملزم اور بہار کے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کے لیے راو¿ج ایونیو کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔ خصوصی جج گیتانجلی گوئل نے سی بی آئی کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے تیجسوی یادو کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت نے آئندہ سماعت 28 ستمبر کو کرنے کا حکم دے دیا۔سی بی آئی نے الزام لگایا ہے کہ تیجسوی یادو نے اگست میں پریس کانفرنس کر کے سی بی آئی اہلکاروں کو مبینہ طور پر دھمکی دی تھی۔ اس سے کیس متاثر ہونے کا امکان ہے۔ سی بی آئی نے ریلوے ٹینڈر گھوٹالہ کیس میں تیجسوی یادو کو دی گئی ضمانت کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 28 جنوری 2019 کو عدالت نے لالو یادو ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ای ڈی کے ذریعہ درج کیس میں باقاعدہ ضمانت دے دی تھی۔ عدالت نے ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت منظور کی تھی۔ 19 جنوری 2019 کو عدالت نے لالو یادو کو سی بی آئی کے ذریعہ درج کیس میں باقاعدہ ضمانت دے دی تھی۔ عدالت نے لالو یادو کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے پر ضمانت دی تھی۔اس معاملے میں لالو پرساد یادو ، رابڑی دیوی سمیت 16 لوگوں کو ملزم بنایا گیا ہے۔ ای ڈی نے جن لوگوں پر الزام لگایا ہے ان میں لالو پرساد ، رابڑی دیوی ، تیجسوی یادو ، میسرز لارا پروجیکٹ ایل ایل پی ، سرلا گپتا ، پریم چند گپتا ، گورو گپتا ، ناتھ مل ککرنیا ، راہل یادو ، وجے ترپاٹھی ، دیوکی نندن تلسیان ، میسرس سوجا ہوٹل شامل ہیں۔ ونے کوچر ، وجے کوچر ، راجیو کمار ریلان اور میسرس ابھیشیک فائنانس پرائیویٹ شامل ہیں۔ لالو یادو پر ریلوے کے وزیر رہتے ہوئے ریلوے کے دو ہوٹلوں کو آئی آر سی ٹی سی کو منتقل کرنے کا الزام ہے اور انہوں نے ہوٹلوں کی دیکھ بھال کے لیے ٹینڈر جاری کیے تھے۔ رانچی اور پوری میں دو ہوٹلوں کی الاٹیشن کوچر برادران کی کمپنی سجتا ہوٹل کو منتقل کر دی گئی۔

Related posts

جماعت اسلامی ہند کے ماہانہ پریس کانفرنس میں چھایہ رہا اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا معاملہ Jamaate Islami Hind Delhi

Hamari Duniya

لوک ادب بھائی چارہ، قومی یکجہتی اور اخوت کا ضامن 

Hamari Duniya

دارالعلوم دیوبند کویوپی حکومت کے سروے رپورٹ میں بتایا گیاغیر منظور شدہ ادارہ

Hamari Duniya