October 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ایران دہشت گرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا: ایرانی صدر

Iranian President

تہران،31جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی ایران میں اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا بیان سامنے آگیا۔ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کرے گا، ایران دہشتگرد قابضین کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ عمل پر پچھتانے پر مجبور کردے گا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران اپنی سرزمین اور عزت کا دفاع کرے گا، دہشت گرد قابض حملہ آور کو اپنے کیے پر پچھتانا ہوگا۔ان کا کہنا ہے کہ کل اسماعیل ہنیہ کا فتحیاب ہاتھ میرے ہاتھ میں تھا اور آج مجھے ان کی میت کو کاندھا دینا ہے، قابضین کے خلاف مزاحمت پہلے سے زیادہ تیز ہوگی۔دوسری جانب ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کی شہادت تہران فلسطین تعلق کو مزید مضبوط کرے گی۔
واضح رہے کہ آج صبح فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید کردینے کی خبر سامنے آئی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے اسماعیل ہنیہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے، وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے ایران گئے تھے۔

Related posts

ممبئی ایئرپورٹ کا سرور ڈاؤن، فضائی خدمات ٹھپ

Hamari Duniya

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا، جانئے کن کن ممالک میں جمعہ کو ہوگی عیدالفطر

Hamari Duniya

JIH Seminar انسانوں کوآزادی دلانے والا اسلام ایک فریڈم مومنٹ ہے،انجینئر محمدسلیم، نائب امیر جماعت اسلامی ہندکا خطاب

Hamari Duniya