ممبئی(ایچ ڈی نیوز)۔
ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 2 سسٹم کے کریش ہونے کی وجہ سے مسافروں کو زبردست پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
سسٹم کے ڈاؤن ہونے کی وجہ سے ایئرپورٹ پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں ۔ یہ سبھی مسافر اپنی چیکنگ کے انتظار میں کھڑے ہیں۔
اطلاع کے مطابق ممبئی ایئرپورٹ پر سی آئی ٹی اے سسٹم ڈاؤن ہوا ہے۔ ممبئی ایئرپورٹ پر سارا کام سی آئی ٹی اے سے ہوتا ہے۔ اسی سے ایئرپورٹ کا سرور چلتا ہے۔
سسٹم کے ڈاؤن ہونے سے مسافروں کے ساتھ ایئرپورٹ کے ملازمین کی بھی پریشانیاں بڑھ گئی ہیں۔
بتادیں کی جس ٹرمینل پر سرور ڈاؤن ہونے کی اطلاع ہے۔ وہ چھترپتی شیواجی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے دو ٹرمینل میں سے ایک ہے۔