32 C
Delhi
August 20, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

گونڈہ میں بڑا ٹرین حادثہ، چنڈی گڑھ ایکسپریس کے چھ ڈبے پٹری سے اترے، کئی مسافروں کی موت

گونڈہ،18 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔

اتر پردیش کے گونڈہ ضلع میں ٹرین حادثہ کی افسوسناک خبر آرہی ہے۔

گونڈہ میں جمعرات کی دوپہر ڈبرو گڑھ چنڈی گڑھ ایکسپریس حادثہ کا شکار ہوگئی۔اس کے چھ ڈبے پٹری سے اتر گئے۔ اب تک اس حادثے میں چار لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے۔ جبکہ کئی مسافر زخمی بھی ہوگئے ہیں۔ اس روٹ پر چلنی والی 11 ٹرینوں کے روٹ بدل دیئے گئے ہیں۔ حادثہ گورکھپور ریل کھنڈ کے موتی گنج بارڈر پر پیش آیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے ہیں اور ڈی ریل ہوئے ڈبوں کو پٹری سے ہٹایا جارہا ہے۔ ریلوے نے ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا۔

LJN-8957409292
GD- 8957400965

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے راحت و بچاؤ کے کام میں تیزی لانے کی ہدایات دی ہیں۔

واضح رہے کہ ادھر سالوں میں ٹرین حادثوں میں کافی تیزی آئی ہے۔ اور وزارت ریلوے اپوزیشن پارٹیوں کے نشانہ پر ہے۔ اس کچھ دنوں پہلے جب مغربی بنگال میں ٹرین حادثہ ہوا تھا تو وزیر ریلوے کو کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان سے استعفیٰ بھی مانگا جارہا ہے۔

Related posts

چیمپئنز ٹرافی: کنگ کوہلی کی دہاڑ سے میدان چھوڑ نے پر مجبور ہوگئے پاکستانی، بھارت کی شاندار جیت

Hamari Duniya

مدرسہ پلس کا بنیادی مقصد مدارس کے طلباءکو جدید تعلیم کے ذریعہ عصری علوم سے ہم آہنگ کرناہے، مدرسہ کے طلباءکےلئے شاہین گروپ کی منفرد کاوش

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کو 4 دن کی حراست میں بھیجاگیا، عام آدمی پارٹی حمایت میں اتری

Hamari Duniya