12.1 C
Delhi
December 14, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

مدرسہ پلس کا بنیادی مقصد مدارس کے طلباءکو جدید تعلیم کے ذریعہ عصری علوم سے ہم آہنگ کرناہے، مدرسہ کے طلباءکےلئے شاہین گروپ کی منفرد کاوش

Shaheen Group

نئی دہلی،04مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نے عزم وحوصلہ کے ساتھ اپنے اہم پروگرام مدرسہ پلس کے آغاز کا اعلان کیا، جس کا مقصد مدرسہ کی روایتی تعلیم اور جدید تعلیم کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔مدرسہ پلس پروگرام گزشتہ سال مئی 2023 میں شروع کیا گیا، مدرسہ پلس 18 ماہ کا ایک جامع پروگرام ہے جسے پورے ہندوستان کے 51 مدارس میںپوری کامیابی کے ساتھ نافذ کیاگیاہے، یہ پروگرام حفاظ، مدرسہ کے طلباءاور اسکول چھوڑنے والوں کوعصری علوم سے آراستہ کرنےاور بہتر عصری علوم کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے ذریعہ طلباءکودسویں جماعت میں داخل ہونے اور کامیاب ہونے کا ایک منفرد موقع فراہم کیاجاتاہے، جو انہیں مستقبل کی تعلیمی کوششوں کے لئے ضروری قابلیت سے آراستہ کرتا ہے۔مدرسہ پلس ایک موزوں نصاب، برج کورسز، اور ذاتی تدریسی سیشنز کے ذریعہ مدرسہ سے تعلیم یافتہ طلباءکو عصرعلوم سے ضم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔معیاری رہائشی سہولیات، غذائیت سے بھرپور کھانے، اور اعلیٰ درجے کی تعلیم پر توجہ کے ساتھ، یہ پروگرام تمام طلبہ کے سیکھنے کے لیے سازگار ماحول کو یقینی بناتا ہے۔

Shaheen Group

2012 میں شروع کیے گئے حفظ القرآن پلس پروگرام کی کامیابی کی بنیاد پر، جس نے 12ویں جماعت پاس کرنے والے طلباء اور تین سالوں کے اندرسی ای ٹی یااین ای ای ٹی جیسے اعلیٰ امتحانات کے لیے کوالیفائی کرنے کے ساتھ قابل ذکر کامیابیوں کا مشاہدہ کیا، اسی حفظ القرآن پلس پروگرام کو وسعت دے کر مدرسہ پلس کے نام سے ملک بھر میں مزید طلباءکو اعلیٰ تعلیم یافتہ بنانے کے لیے اپنا دائرہ کار کو بڑھایا۔ فی الحال 52 مدارس میں 2000 طلباءاور 203 عملے کے ارکان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس کو مزید وسعت دینے کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے مزید مدارس میں اس کے مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، تعلیمی اہمیت کو اجاگرکے لیے پرعزم، مدرسہ پلس اقدام کی پائیداری اور کامیابی کو یقینی بنانے کے لئے تدریسی خدمات پر مامور اساتذہ کی تنخواہوں اور تعلیمی انتظامی اخراجات کا احاطہ کرتا ہے۔قابل وباصلاحیت اساتذہ کی تقرری کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصہ کے طور پر شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنز، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے ساتھ مل کر اس منصوبے کے لیے 200 اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے لیے مختلف مقامات پر انٹرویو ز اور تربیت کا اہتمام کررہاہے۔
خواہشمند طلبہ مدرسہ پلس کے ویب سائٹ www.madarsaplus.org ، نیز شاہین ادارہ جات کے ویب سائٹ www.shaheengroup.org پر جاکر اپنا رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے 9591802687 پر ربط کریں۔
پروگرام سے شاہد صدیقی، سابق رکن راجیہ سبھا،مولانا توقیر رضا خان، بانی اتحاد ملت کونسل ، کمال فاروقی، سابق چیئرمین اقلیتی کمیشن دہلی، مولانا امام اصغرعلی مہدی سلفی، صدر مرکزی جمعیت اہل حدیث ،محترمہ اریبہ خان، کونسلر ابولفضل انکلیو،ڈاکٹر ایس کیو آر الیاس رکن مرکزی مشاورتی کونسل، جماعت اسلامی ہند، کلیم الحفیظ، چیئرمین الحفیظ ایجوکیشن سوسائٹی، ڈاکٹر عبدالقدیر ، چیئرمین شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشنس بیدرنے خصوصی طور پر خطاب کیا۔

Related posts

اسرائیل اور فلسطین کے درمیان قیدیوں کے تبادلہ پر ہوگیااتفاق

Hamari Duniya

خانہ کعبہ کے علاوہ دنیا کے وہ مقام جہاں سے نہیں گزرتے طیارے؟

Hamari Duniya

ممتاز خان نے ایف آئی ایچ ویمنز رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتنے کے بعد دکھایا بڑا دل

Hamari Duniya