January 26, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

آگرہ میں محرم کے جلوس کے دوران ’فلسطین کے حق میں نعرے لگانے‘ پر 7 گرفتار

آگرہ کے فتح پور سیکری علاقے میں بدھ کی دیر رات محرم کے جلوس کے دوران مبینہ طور پر فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے گئے۔:

“ہماری تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ہماری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی متعلقہ دفعات لگائی جائیں گی،‘‘

سونم کمار

(ڈی سی پی آگرہ)

آگرہ /فتح پور سیکری:(ایچ ڈی نیوز)اتر پردیش کے آگرہ میں بدھ کی رات دیر گئے فتح پور سیکری علاقے میں محرم کے جلوس کے دوران فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف نعرے لگانے کے الزام میں سات افراد کو گرفتار کیا گیا۔یہ گرفتاریاں مبینہ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہونے کے بعد کی گئیں۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جن کی شناخت جلوس کی دستیاب ویڈیو کلپس کے ذریعے کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے اب تک سات افراد کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے بدھ کی شام محرم کے جلوس کے دوران قابل اعتراض نعرے لگائے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب فتح پور سیکری میں بلند دروازے پر جمع ہونے والے ماتمی تعزیہ کی تدفین کے لیے کربلا کی طرف جارہے تھے۔ راستے میں، وہ ایک گھر کے باہر رک گئے اور ایسے نعرے لگائے جس سے شہر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی خراب ہو سکتی ہے،” سونم کمار، ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی)، آگرہ (دیہی) نے کہا۔جس علاقے سے جلوس نکالا جا رہا تھا وہاں مخلوط آبادی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی شرارت کے امکان کو روکنے کے لیے علاقے میں اضافی پولیس کی تعیناتی کی گئی ہے۔

سیکری پولس چوکی کے انچارج دنیش کمار نے فتح پور سیکری پولیس اسٹیشن میں ایک فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کروائی تھی۔ ڈی سی پی نے کہا کہ”ہماری تفتیش جاری ہے اور مزید گرفتاریوں کا امکان ہے۔ ہماری تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ملزم کے خلاف بھارتیہ نیا سنہتا کی متعلقہ دفعات لگائی جائیں گی،‘‘

1.15 منٹ کی ویڈیو میں مبینہ طور پر کچھ سوگواروں کو سیکری میں ایک گھر کے باہر رکتے ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے متحد ہوکر آگے بڑھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

Related posts

سابق وزیراعلیٰ کے ساتھ پیش آیا بڑا حادثہ، بال بال بچے

Hamari Duniya

بی جے پی رکن پارلیمنٹ اوم برلا اسپیکر منتخب

وزیر اعظم نریندر مودی، اپوزیشن لیڈر راہُل گاندھی اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو انہیں مسند صدارت پر وراج مان کر ے کے لیے کرسی تک لے کر گئے۔:

Hamari Duniya

گرینڈ سلیم کیریئر کے اختتام پر ثانیہ مرزا کے آنسو چھلک پڑے

Hamari Duniya