32 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ہاتھرس اور علی گڑھ کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی

Rahul Gandhi

ہاتھرس ، 05 جولائی (ایچ ڈی نیوز)۔
لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف اور رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے جمعہ کو ہاتھرس بھگدڑ سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی۔ راہل گاندھی نے اس دوران ان کے درد سنا اور ساتھ کھڑے ہونے کا یقین دلایا۔ انہوں نے انتظامیہ کو اس واقعہ کا قصوروار ٹھہرایا اور اس معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھانے کا یقین دلایا۔راہل گاندھی نے گرین پارک، آگرہ روڈ، ویبھاو نگر، نبی پور خورد میں ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ راہل نے آشا دیوی ، منی دیوی اور اوم وتی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور پورے واقعہ کی جانکاری حاصل کی۔
متاثرین سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہاتھرس بھگدڑ کے واقعہ میں انتظامیہ کی کوتاہی تھی۔ غلطیاں ہوئی ہیں ، ان کا پتہ لگانا چاہیے۔ زیادہ سے زیادہ مالی امداد فراہم کی جائے۔ یہ غریب گھرانے تھے۔ میں یوپی کے وزیر اعلی سے دل سے مالی مدد کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد راہل گاندھی دہلی روانہ ہو گئے۔اس سے پہلے راہل گاندھی دہلی سے سڑک کے ذریعے علی گڑھ ضلع کے اکراباد کے پلکھانہ گاو¿ں پہنچے۔ جہاں راہل گاندھی نے ہاتھرس ستسنگ کے دوران بھگدڑ میں مارے گئے خاندانوں سے ملاقات کی۔ ان میں منجواہلیہ چھوٹے لال ، پنکج ولد چھوٹے لال ، پریم وتی اور شانتی دیوی اہلیہ وجے سنگھ سے ملاقات کی اور اور ان کے دکھ درد میں شریک ہوئے۔اس دوران کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے ، ایم پی عمران مسعود کے ساتھ پارٹی کے مقامی عہدیدار اور کئی سینئر لیڈران موجود تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ہاتھرس کے سکندرراو کے پھولرائی مغل گڑھی میں منگل کو سورج پال عرف بھولے بابا کے ستسنگ کے بعد بھگدڑ مچ گئی تھی اس میں 121 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکومت کے تین وزرا سب سے پہلے امدادی کاموں کے لیے پہنچے۔ اگلے ہی دن وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ زخمیوں کا حال معلوم کرنے ہاتھرس پہنچے اور جائے حادثہ کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک ، قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن ریکھا شرما ، بی ایس پی کے ریاستی صدر وشوناتھ آریہ ، یوپی حکومت کے وزیر دھرم ویر پرجاپتی اور سماج وادی پارٹی کے وفد نے بھی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی ہے۔

Related posts

حج کمیٹی آف انڈیا کی تشکیل نہ ہونے پرمرکزی حکومت کو پھٹکار

Hamari Duniya

Reliance Foundation Postgraduate Scholarship جامعہ ملیہ اسلامیہ کی طالبہ فاطمہ رضوی ریلائنس فاونڈیشن پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ سے سرفراز

Hamari Duniya

گجرات کا مشہور بین الاقوامی پتنگ میلہ 2023 جی 20 پر مبنی ہوگا

Hamari Duniya