29.5 C
Delhi
August 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News علاقائی خبریں

مرتھل: امریک سکھ دیو ڈھابہ لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

مرتھل میں دہلی /امرتسر ہائی وےروڈ کے کنارے دو درجن زایدڈھابے ہیں ،جن میں امرک سکھ دیو، گلشن، دھرم ڈھابہ بہت مشہور ہیں:

پراٹھے کے لیے مشہور یہ ڈھابہ اب ہوٹل بن گیا ہے؟ ویڈیو میں کچھ ویٹر دوسرے لوگوں سے لڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

مرتھل: 18 جون (عظمت اللہ خان/ ایچ ڈی نیوز) دہلی امرتسر شاہراہ پر دو درجن زید مشہور ڈھابے ہیں جن کے باہر سینکڑوں گاڑیاں کھڑی رہتی ہیں ہیں۔ یہ ڈھابے 24 گھنٹے سروس فراہم کرتے ہیں۔ ان ڈھابوں کی خاص بات یہ ہے کہ ان میں شراب پینے پر مکمل پابندی عائد ہے، لوگ پہلے اپنی گاڑیوں میں بیٹھ کر شراب نوشی کرتے ہیں، اس کے بعد ان ڈھابوں میں پراٹھے وغیرہ جیسی مسالہ دار چیزیں کھاتے ہیں، زیادہ تر ان ڈھابوں پر سبزی خور ہی آتے ہیں،اس لیے نانویج یہاں نہیں ملتا۔ امرک سکھدیو ڈھابہ سوشل میڈیا پر اس لیے مشہور ہوا کہ اس ڈھابے کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ اسی ڈھابے کا ہے۔ ویڈیو میں کچھ ویٹر دوسرے لوگوں سے لڑتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ معلوم ہو کہ ‘امریک سکھ دیو’ نام کسی شناخت کا محتاج نہیں ہے۔ مرتھل کا یہ ڈھابہ اپنے پراٹھے کے لیے دور دور تک مشہور ہے۔ لوگ کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے یہاں پراٹھا کھانے آتے ہیں۔ میں بھی کئی بار یہاں آیا ہوں۔ وائرل ویڈیو دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا، آئیے آپ کو امریک سکھ دیو میں ہونے والی لڑائی کے بارے میں بتاتے ہیں، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگ، جنہوں نے ویٹر کا لباس پہن رکھا ہے۔ دوسروں کے ساتھ لڑ رہے ہیں. پورے ڈھابے میں کافی ہجوم نظر آتا ہے۔ کچھ لوگ اپنی لڑائی کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ویڈیو بناتے ہوئے اس شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ‘ہم سکھ دیو میں بیٹھے تھے کہ لڑائی ہو گئی۔’ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ یاد رہے کہ مرتھل میں ہائی وےروڈ کے کنارے دو درجن ڈھابے ہیں جن میں امرک سکھ دیو، گلشن، دھرم ڈھابہ بہت مشہور ہیں۔

پلپ

Related posts

جانئے! دہلی کی ساتوں سیٹوں پر کب ہوگی ووٹنگ؟

Hamari Duniya

چوہان ایکتا فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے صوبائی سیکرٹری بنائے گئے ڈاکٹر راج ونت چوہان 

Hamari Duniya

حج وعمرہ کی معروف ٹریویلس ایجنسی الخدم گروپ کے ڈائریکٹر شاہ جمال نے امام حرم مسجد نبوی کا استقبال کیا

Hamari Duniya