22.1 C
Delhi
October 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

امام اور موذن صاحبان کے لیے ‘مفت کمپیوٹر کورس’ کے دوسرے بیچ میں داخلے کا اعلان

Delhi Imams Computer

ہم امام اورموذن صاحبان کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کاکام کر رہے ہیں/ ڈاکٹرعارف ندوی

نئی دہلی،29 مئی : آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ نے جامعہ نگر کے امام اور موذن صاحبان کے لیے ‘مفت کمپیوٹر کورس’ کے دوسرے بیچ میں داخلے کا اعلان کیا ہے ۔ پہلے بیچ کی کامیابی کے بعد اب دوسرا بیچ شروع ہونے جا رہا ہے ۔

گزشتہ دنوں پہلے بیچ کو آئی ایس ٹی سی میں منعقد ایک تقریب میں سرٹیفیکٹ تقسیم کی گئی تھی ۔ اس کورس  کے پہلے بیچ میں 32 افراد نے رجسٹر کرایا تھا اور 20 افراد نے اپنی ٹریننگ مکمل کی تھی۔ آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹرعارف ندوی نے بتایا کہ جس دل چسپی سے پہلے بیچ نے ٹریننگ لی ہے اس سے ہمیں حوصلہ ملا ہے۔ اب یہ ہمارا ایک مستقل پروگرام رہے گا ۔ اس ٹریننگ کے ذریعے ہم امام اورموذن صاحبان کو ٹیکنالوجی سے جوڑنے کاکام کر رہے ہیں ۔ آج کمپیوٹر کی بنیادی ٹریننگ ہر فرد کی ضرورت بن چکی ہے تو ہمارے علماء اس سے کیوں دوررہیں ۔ ڈاکٹرعارف ندوی نے بتایا کہ بہت جلد یہ پروگرام شمال مشرقی دہلی میں وژن ہارمونی سینٹر برج پوری پر بھی شروع کیا جائے گا ۔

انہوں نے مزید بتایا کہ امام اور موذن صاحبان کے لیے یہ کورس بالکل مفت رہے گا ،خواہش مند حضرات ابوالفضل جامعہ نگر واقع انو ویشن اینڈ اسکل ٹریننگ سینٹر سے9910653737 پررا بطہ کر سکتے ہیں۔

Related posts

الشفا ہاسپٹل نے ایک سال میں 13383 مریضوں کو مفت ڈائلیسیس کی سہولت فراہم کی

Hamari Duniya

مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں لئے گئے کئی اہم فیصلے

دہشت گردی، بد امنی، مذہبی منافرت ، غیر سماجی سرگرمیوں اور اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت:

Hamari Duniya

مندر کے احاطہ میں وزیر اعظم کے سالگرہ کا جشن مناکرمسلم سماج نے دیا اتحادوبھائی چارہ کا پیغام

Hamari Duniya