September 4, 2025
Hamari Duniya
قومی خبریں

دس ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پر چوتھے مرحلے کی پولنگ اختتام پذیر

مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 62.70 فیصد ووٹنگ،ایک ہزار 717 امیدواروں کی قسمت 4جون تک کے لیے ایک وی ایم مشینوں میں بند:

دہلی:13مئ (ہماری دنیا ڈیسک/ عظمت اللّٰہ خان)

2024 کے لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 10 ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پر پولنگ آج شام چھ بجے تک اختتام پذیر ہوگئی ۔96 لوک سبھا سیٹوں پرایک ہزار 717 امیدوار میدان میں ہیں ۔اطلاعات ہیں کہ آندھرا پردیش اور مغربی بنگال میں تشدد کے چھٹ پٹ واقعات اور اتر پردیش کے کچھ دیہاتوں میں انتخابات کے بائیکاٹ کے درمیان ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا ۔مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں 62.70 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 6 بجے ختم ہوئی۔ شام 5 بجے تک جموں و کشمیر میں سب سے کم ٹرن آؤٹ 36.58 فیصد تھا، جب کہ مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 75.91 فیصد ٹرن آؤٹ تھا۔اندھرا پردیش کی 25 اور اتر پردیش کی 13 سیٹوں پر امیدوار قسمت آزمارہے ہیں ۔جب کہ تلنگانہ کی 17لوک سبھا سیٹوں 61.14فیصدپولنگ ہوئی،الیکشن کمیشن کے مطابق حیدرآباد میں سب سے کم 39.17فیصد اور سب سے زیادہ حلقہ بھونگیر میں 72.34 فیصد پولنگ ہوئی ۔وہیں مغربی بنگال میں 75.66فیصد،بہار میں 54.14فیصد،جھارکھنڈ میں 63.14فیصد،اوڈیشہ میں 62.96 فیصد،اندھراپردیش میں 68.04 فیصد،مہاراشٹر62.48 فیصد ،مدھیہ پردیش 68.01 فیصد ،اتر پردیش56.35 فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی ۔یوپی اور بہار میں ووٹروں کی رفتار سست رہی،جب کہ

جمو کشمیر میں سخت سیکورٹی کے درمیان 35.75 فیصد رہی جموں کشمیر سری نگر لوک سبھا سیٹ پر چوتھے مرحلے میں ووٹنگ بھی سست رہی ضلع سری نگر، پلوامہ، بڈگام، گاندربل اور شوپیاں کے 18 اسمبلی حلقوں کے 17.47 لاکھ ووٹروں نےاپنا ووٹ ڈالے۔ جموں کشمیر میں کل 24 امیدوار میدان میں ہیں۔کچھ کشمیری عوام کا الزام ہے کہ کہ ان کے ووٹ ووٹر لسٹوں سے غائب ملے۔کل ملا کر 10 ریاستوں کی 96 لوک سبھا سیٹوں پرایک ہزار 717 امیدواروں کی قسمت 4جون تک کے لیے ایک وی ایم مشینوں میں بند ہو گئی ہے۔

 

Related posts

منیش سسودیا کی گھر پر پہنچی سی بی آئی، نائب وزیراعلیٰ نے کہا آپ کا استقبال ہے

Hamari Duniya

اب عباس انصاری کے خلاف ای ڈی کا شکنجہ ، 9گھنٹے کی پوچھ گچھ کے بعدحراست میں لیا گیا

Hamari Duniya

پارلیمنٹ میں ہائی وولٹیج ڈرامہ، حکمراں جماعت اوراپوزیشن ارکان پارلیمنٹ پولیس تھانے پہنچے

Hamari Duniya